چهارشنبه 30/آوریل/2025

انروا

کنیسٹ نے ’انروا‘ قابض ریاست کے اندر کام کرنے پر پابندی لگا دی

اسرائیلی کنیسٹ نے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی ’انروا‘ کو اسرائیلی غاصب ریاست میں کام کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

’انروا‘پراسرائیلی پابندی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی‘

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’انروا‘ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

’انروا‘ پر پابندیاں اقوام متحدہ کے خلاف جنگ کے اسرائیلی منصوبے کا حصہ

برطانوی اخبار’گارڈین‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کو غزہ میں داخل ہونے اور کام کرنے سے روکنے کا منصوبہ بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ تعلقات میں ایک نئی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

اسرائیلی ناکہ بندی نے شمالی غزہ کو انسانی امداد سے محروم کردیا: اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام شمالی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روک رہے ہیں۔

ونروا کا غزہ میں 93000 بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا اعلان

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کے تعاون سے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں میں دس سال سے کم عمر کے تقریباً 93000 بچوں کو قطرے پلانے کا کام مکمل کرچکے ہیں۔

غزہ میں جاری جارحیت کا مقصد محض ‘انروا ‘ کو ختم کرنا ہے:لازارینی

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے 'انروا' کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن کی طرف سے 'انروا' کے خلاف جاری مہم کے بارے میں ہے کہ لگتا ہے اب اس جنگ کا صرف ایک مقصد رہ گیا ہے کہ کسی طرح اس ادارے سے نجات پائی جائے۔

اسرائیلی فوج نے الشیخ جراح میں ’انروا‘ کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الشیخ جراح محلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے ہیڈ کوارٹر سمیت اس اراضی پر قبضہ کر لیا اور اسے 1440 مکانات پر مشتمل بستی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سےچا لاکھ افراد پھنس کر رہ گئے:لازارینی

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں بدھ کی رات ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

غزہ بچوں کے لیے قبرستان میں تبدیل ہو رہا ہے:انروا چیف

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ ایک سال کے شدید تشدد نے غزہ کی پٹی کو دسیوں ہزار فلسطینیوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے، جن میں بڑی تعداد میں فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ بھرمیں صحت اور زندگی کے حالات غیر انسانی ہیں: انروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحت اور زندگی کے حالات "غیر انسانی" ہیں۔