فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہغزہ کی پٹی میں صحت اور زندگی کے حالات "غیر انسانی” ہیں۔
ایجنسی نے کل ’ایکس‘پلیٹفارم پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ "غزہ کے وسطی علاقوں میں کچرے کےپہاڑ جمع ہو رہے ہیں، جبکہ سیوریج گلیوں میں بہہ رہا ہے”۔
اس نے مزید کہاکہ "خاندانوں کے پاس اس جمع فضلے کے ساتھ رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، جوتعفن، بدبو اور صحت کے لیے آنے والی تباہی کے خطرے سے دوچار کرتا ہے‘‘۔
اقوام متحدہ کی ایجنسینے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
سات اکتوبر 2023ء سے غاصب اسرائیلی فوج نے امریکی مددسے غزہ کی پٹی پر تباہ کن مسلط کررکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 41595 افراد شہیداور 96000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔