جمعه 15/نوامبر/2024

امداد

سعودی عرب کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد

سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے دی جانے والی امداد مشرق بعید میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود پر صرف کی جائے گی۔

غزہ کی پٹی کے غریب خاندانوں میں 50 ہزار ڈالر کی رقم تقسیم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت برائے سماجی بہبود کی جانب سے غریب اور نادار گھرانوں میں فی کنبہ 100 ڈالر کے حساب سے 50 ہزار ڈالر کی رقم تقسیم کی گئی۔

قطر کی فلسطینی یونیورسٹی کےلیے سوا کروڑ ڈالر کی امداد

قطر کی حکومت نے فلسطین کی بیرزیت یونیورسٹی کے لیے سوا کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد آئندہ پانچ سال کے دوران مختلف مراحل میں ادا کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی دو خاتون کارکنوں کی فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم

نیوزی لینڈ میں دو خواتین سماجی کارکنوں نے فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم جاری ہے۔ اب تک انہوں‌ نے 14 ہزار نیوزلینڈ کے ڈالر جمع کرلیے۔ امریکی کرنسی یہ رقم 9108 ڈالر کے برابر ہے۔

کینیڈا کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد

کینیڈا کی حکومت نے جمعہ کے روز فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ دار "یو این" ریلیف ایجنسی "اونروا" کے لیے 50 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت اور دیگر متاثرہ شعبوں پر صرف کی جائے گی۔

قطر کی غزہ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فوری امداد

خلیجی ملک قطر نے حسب معمول فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 40 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

یورپی ہائی کمیشن نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے لیے 40 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔

عالمی برادری کی طرف سے ’اونروا‘ کے لیے 118ملین ڈالر کا وعدہ

اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 10 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ یہ رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی ’اونروا‘ کو درپیش 68 ملین ڈالر کی قلت کو پورا کرنے کے لیے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملائیشیا میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز

ملائیشیا کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے لیے ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا ہے۔

برطانیہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 70 لاکھ پاؤنڈ کی امداد

برطانیہ کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ [اونروا] کو درپیش مالی بحران میں مدد کے لیے اضافی 70 لاکھ پاؤنڈ فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 45.5 ملین پاؤنڈ کی رقم فراہم کرتا رہا ہے۔