جمعه 14/مارس/2025

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 40 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

اتوار 30-ستمبر-2018

یورپی ہائی کمیشن نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے لیے 40 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین یورپی یونین کی جانب سے ’اونروا‘ کے لیے اضافی امداد کا اعلان نیویارک میں فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔

’اونروا‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی امداد فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم، ان کی صحت اوردیگر بنیادی اہمیت کے حامل منصوبوں پر صرف کی جائے گی۔

ریلیف ایجنسی ’اونروا‘ کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کی تعداد  پانچ لاکھ سے زاید ہے اور ان کے لیے تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کےلیے بجٹ کی فراہمی ناگزیر ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی امداد میں سے ساڑھے تین ملین پناہ گزینوں کی طبی امداد اور اڑھائی لاکھ پناہ گزینوں کی غربت دور کرنے کے لیے مدد کی جائے گی۔

قبل ازیں نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 10 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ یہ رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی ’اونروا‘ کو درپیش 68 ملین ڈالر کی قلت کو پورا کرنے کے لیے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

’اونروا‘ کے ترجمان سامی مشعشع نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی اپیل پر امداد دینے والے ملکوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اردن، ترکی، جاپان، سویڈن اور یورپی گروپ نے شرکت کی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں شریک ملکوں نے فلسطینی پناہ گزینون کی ریلیف کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘ کو 118 ملین ڈالر کی امداد دینے کے وعدے کئے گئے۔ اس موقع پر بعض ممالک کی طرف سے کہاگیا کہ وہ ’اونروا‘ کے لیے امدادی رقم کا بعد میں اعلان کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی