پنج شنبه 01/می/2025

القسام بریگیڈز

القسام مجاہدین نے 48 گھنٹوں میں دشمن کے 20 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردیں

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے مجاہدین نے 48 گھنٹوں کے اندر 20 اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجی گاڑیاں اورکئی ٹینک تباہ کردیے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل اتوار کو غزہ کے جنوب مغرب میں اسرائیلی فوج کے دو ٹینکوں اور ایک فوجی کیریئر کو "الیاسین 105" گولوں سے تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

قابض فوج کی پیش قدمی، غزہ میں دشمن کے ساتھ کیا ہونے والا ہے

عسکری ماہر میجر جنرل فایز الدویری نے کہا ہے کہ قابض افواج کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے قرب و جوار میں کل شام جمعے کے روز شروع کیے گئے پرتشدد حملے کے دوران اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا مطلب ہے مزاحمت اب بھی مربوط ہے اور جنگ کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے160ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کردیں:القسام بریگیڈ

اسلامی تحریک مزاحمت’’ حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین’’ القسام بریگیڈز‘‘ کے ترجمان ابو عبیدہ نے 11 نومبر کو کہا ہے کہ اس نے 27 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی کی زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے 160 فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 25 سے زیادہ اسرائیلی گاڑیوں اورٹینکوں کو تباہ کیا گیا۔

القسام بریگیڈز نے بیت لِید حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل شام غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مشرق میں بیت لیِد نامی قصبے کے قریب 2 نومبر کو ہونے والے شوٹنگ آپریشن کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے نتیجے میں دوصہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔ القسام نے اس کارروائی کی ایک دستاویزی ویڈیو شائع کی، جو کہ قابض فوج کے اس اعلان کے برعکس ہے جس میں ایک فوجی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غزہ جارحیت کے جواب میں القسام کے یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے مسلط کردہ ہولو کاسٹ کے جواب میں القسام بریگیڈز کی طرف سے یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں متعدد یہودی آباد کار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ اسرائیلی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا، مزید 16 ٹینک تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بدھ کی صبح سے الیاسین گرنیڈوں سے صیہونی قابض فوج کے 16 ٹینکوں اور جدید ترین جنگی گاڑیوں کو بتاہ کردیا۔

اسرائیل غیرملکیوں کی رہائی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کو کہا ہے کہ ان کی جماعت کئی روز قبل غزہ میں غیر ملکی شہریت والے 12 قیدیوں کو رہا کرنے والی تھی لیکن اسرائیل نے اس میں رکاوٹ ڈالی۔

القسام نے اسرائیلی علاقوں نھاریا اور جنوبی حیفا پر16 راکٹ داغے ہیں

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں القسام بریگیڈز نے اسرائیلی علاقوں نھاریا اور جنوبی حیفا پر 16 میزائلوں سے بمباری کردی۔ اس کارروائی سے جنوبی لبنان میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر اپنے دو ارکان کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے بلیدا، میس الجبل اور محیبیب قصبوں کے مضافات میں بمباری کی ۔

اسرائیلی بربریت کے جواب میں فلسطینی مجاھدین کے تل ابیب پر راکٹ حملے

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کار راکٹ حملوں سے جواب دیتے ہیں۔