پنج شنبه 01/می/2025

القسام بریگیڈز

غزہ اسرائیلی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا، مزید 28 ٹینک اور گاڑیاں تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے سوموار کی شام ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی قابض فوج کی 28 گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا ہے۔

القسام بریگیڈزنے 10 ٹینک،گاڑیاں تباہ کردیں، زیرو ینج سے دشمن پرحملہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی قابض فوج کی غزہ کی پٹی میں گھسنے والی کی 10 گاڑیوں اورٹینکوں کو تباہ کر دیا اور صفر رینج سے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

ٹینکوں پر گھات لگا کرحملے، دشمن فوج پر بھرپور مزاحمتی وار

مزاحمتی فورسز نے غزہ کی پٹی میں مختلف دراندازیوں میں زیرو رینج کی جھڑپوں کا سامنا کرتے ہوئے اور ٹینکوں کو اڑانے کے علاوہ، میزائل بیراجوں کو قابض فوج کے ٹھکانوں اور یہودی بستیوں پر داغا جا رہا ہے۔

غزہ میں فلسطینی مجاھدین کا قابض فوج پر گھات لگا کر خوفناک حملہ

اسلامی تحریک تحریک [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 60 صیہونی فوجیوں کی ایک فورس پر ایک گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ان میں سے ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی۔

القسام کا غزہ میں بیت اسرائیلی فوج کے کمانڈ سینٹر پر حملہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی پیدل فوج اور بیت حانون میں قابض فوج کے کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا ہے۔

القسام اور القدس بریگیڈز نے تل ابیب میں راکٹوں سے تباہی مچا دی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے مشتترکہ طور پر اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں دشمن کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

القسام بریگیڈز نے القدس میں فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یروشلم میں فائرنگ کے حملے کے مرتکب فلسطینی حقیقی بھائی اور القسام کے رکن تھے۔ واضح رہے کہ آج جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں کم سے کم تین آباد کار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک یہودی مذہبی رہ نما بتایا جاتا ہے۔

القسام نے اسرائیلی قیدیوں سمیت 14 افراد کو ریڈ کراس کےحوالے کردیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل بدھ کی شام اپنی تحویل سے 10 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی یہ چھٹی کھیپ ہے۔

شمالی غزہ میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج میں جھڑپوں کی اطلاعات

منگل کو غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں کئی علاقوں میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان عارضی جنگ بندی کے دوران ہونے والی خلاف ورزیوں کے جلو میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزی کے نتیجے میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

زمینی لڑائی کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیاں اور ٹینک تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک 335 صیہونی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ گذشتہ 72 گھنٹوں میں 33 (صیہونی) گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردئے گئے۔