اسلامی تحریک تحریک[حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 60 صیہونی فوجیوں کیایک فورس پر ایک گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ان میں سے ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی۔
القسام بریگیڈزنے ایک فوجی بیان میں کہا کہ آج فجر کے وقت القسام مجاہدین نے جحر الدیک کے مشرق میںاپنے پوزیشننگ پوائنٹ پر خیموں کے اندر درجنوں قابض فوجیوں جن کی تعداد 60 فوجیوںکے ٹھکانے پر تین3 اینٹی پرسنل بم ان کے گرد دھماکے سےاڑا دیے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ مجاہدین میں سے ایک نے فورس کے باقی ماندہ ارکان کو ختم کرنے کے لیے پیشقدمی کی اور مجاہدین بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد بہ حفاظت اپنیجگہوں پر واپس چلے گئے۔
ادھر قابض فوج کےریڈیو نے غزہ کی پٹی کے وسط میں گذشتہ روز ہونے والی لڑائیوں کے دوران دو صہیونیفوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزاحمتی ذرائع نے قابض فوجیوں کی ہلاکتوں کیتعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
عبرانی میڈیا کےمطابق کہ غزہ میں لڑائی میں مزید دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے اعلان کے بعد 7اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 400 ہو گئی ہے، جن میں پٹی پر زمینیحملے کے دوران ہلاک ہونے والے 70 سے زائد فوجی بھی شامل ہیں، جب کہ اسرائیلی لیکساور مزاحمتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صہیونی ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہہے۔