حماس نے المغازی راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
بدھ-24-جنوری-2024
فلسطینی تحریک حماس کے مسلح ونگ نے منگل کو غزہ کی پٹی میں راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
بدھ-24-جنوری-2024
فلسطینی تحریک حماس کے مسلح ونگ نے منگل کو غزہ کی پٹی میں راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
جمعرات-18-جنوری-2024
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے آج جمعرات کی صبح قابض فوج کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں القسام کے حملوں میں "مرکاوہ" ٹینکوں اور مشرقی غزہ میں ایک بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
پیر-15-جنوری-2024
اتوار کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے جنگی قیدی بنائے گئےاہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان قیدیوں کو اپنی حکومت سے رہائی کے لیے مطالبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بدھ-10-جنوری-2024
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ بریگیڈ کے سپاہی گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 22اسرائیلی قابض فوجیوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے۔
منگل-9-جنوری-2024
پیر کو عبرانی میڈیا نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ حملوں میں قابض فوج کے 9 اہلکار اور فوجی ہلاک اور متعد دیگر زخمی ہوئے۔
اتوار-7-جنوری-2024
شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے کے وسط میں ایک گھات لگا کر پوائنٹ صفر سے 8 قابض اسرائیلی فوجیوں پر مشتمل صیہونی فٹ فورس کو ختم کردیا۔
ہفتہ-6-جنوری-2024
جمعہ کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قابض فوجیوں کے اہل خانہ کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اسرائیلی معاشرے کو نیتن یاہو پر بھروسہ کرنے کے خطرے سے خبردار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو قابل اعتبار نہیں۔ وہ غزہ میں قید کیےگئے اسرائیلیوں کو طاقت کے بل پر نہیں چھڑا سکتا۔ ایسی کسی بھی کوشش میں قیدیوں کی جانیں خطرے میں ہوں گی۔ جیسا کہ ایک قیدی کے ساتھ ہوا ہے جسے چھڑانے کی کوشش کے دوران اسے قتل کردیا گیا۔
منگل-2-جنوری-2024
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کل سوموار کی شام کہا ہے کہ "القسام کے مزاحمت کار پچھلے چار دنوں کے دوران 71 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں"۔
اتوار-31-دسمبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز اور مزاحمتی دھڑے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں صیہونی قابض افواج کے ساتھ بہادری اور صفر رینج کی جھڑپوں میں مصروف ہیں۔ کل ہفتے کو القسام مجاھدین نے غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی 16 گاڑیوں کو نشانہ بنایا جنہیں دھماکوں سے تباہ کردیا گیا۔ ان حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ہفتہ-30-دسمبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں صیہونی غاصب افواج کے خلاف گھات لگانے اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے نفاذ کا اعلان کیا جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جب کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ تباہ ہونے والی گاڑیوں میں ٹینک، بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینیں بھی شامل ہیں۔ مجاھدین نے اس دوران اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون کو بھی مار گرایا۔