پنج شنبه 12/دسامبر/2024

القسام کا السنوار کی شہادت پر مزاحمت تیز کرنے کا اعلان

جمعہ 18-اکتوبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے عظیم مجاھد رہ نما یحییٰالسنوار "ابو ابراہیم” دشمن کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے مسجد اقصیٰ کےدفاع، قوم کی آزادی اورقوم کے آئینی حقوق کے حصول کی جدو جہد میں شہید ہوئے ہیں۔القسام ان کا مشن جاری رکھے گا۔

 

القسام بریگیڈزنے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ جماعت کے قائدین اپنے سپاہیوں سے آگے بڑھ کر اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرتے ہیں۔

 

قائدین کے لیےہمارے عوام کے شہداء کے قافلے کو آگے بڑھانا فخر کی بات ہے جنہوں نے اپنی جانوںاور خون کا نذرانہ پیش کیا۔

 

القسام نے کہا کہہمارے رہنما "ابو ابراہیم” کا راستہ ایک باوقار جہاد فی سبیل اللہ کاراستہ تھا۔ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور اس کی عسکری اور سکیورٹی سروسز کی بانینسل کا حصہ تھے۔

 

خیال رہے کہ بدھکے روز قابض صہیونی فوج نے دہشت گردی اور سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوارجام شہادت نوش کرگئے تھے۔

 

آج جمعہ کو حماسنے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ السنوار دشمن فوج کے خلاف لڑتے ہوئے جامشہادت نوش کرگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی