جمعه 15/نوامبر/2024

الخلیل میں اسرائیلی حملے

الخلیل کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج نے چار فلسطینیوں کو گولی مار دی

مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے شمال میں واقع بیت امر قصبے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔

الخلیل اور جینن میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں متعدد شہری زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل اور شمالی گورنری جنین میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

الخلیل میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فوج کا نہتےفلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد

جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شہر سعیر اور الفوار کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران منگل کی صبح درجنوں فلسطینی اس وقت زخمی ہوگئے جب قابض فوج نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

یہودی آباد کاروں نے الخلیل سے تین سو بھیڑوں کا ریوڑ چرا لیا

ہفتے کے روز یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرق میں سعیر قصبے کے مشرق میں "جورۃ الخیل" گاؤں کے رہائشیوں پر حملہ کیا اوران کی تین سو بھیڑوں اور بکریوں کو چرا لیا۔

قابض فوج کا ابراہیمی مسجد پر دھاو، مغرب کی اذان سے روک دیا

جمعہ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا۔ محکمہ اوقاف اسلامی کے ملازمین کو وہاں سے نکال دیا اور اذان مغرب کی نماز سے روک دیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے اسکول سے واپس ہونے والے9 بچوں کو گرفتار کرلیا

منگل کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل شہر کے تل رمیدہ سے 9 بچوں کو گرفتار کر لیا۔

مغربی کنارے اور القدس میں قابض فوج اور آباد کاروں کے حملے

اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی متعدد سڑکیں بند کر دیں۔ نام نہاد "یوم کپور" کے آغاز کے بہانے شہر میں فلسطینیوں کو گھروں سے نکلنے سے روک دیا گیا جب کہ یہودی آباد کاروں کو کھلی چھوٹ دی گئی تھی۔ یہود شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملے بھی بھی کیے گئے۔

یہودی آباد کار نے فلسطینی خاتون موٹرسائیکل سے کچل ڈالی

جمعرات کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل کے تل رمیدا میں ایک خاتون کو ایک آباد کار نے موٹرسائیکل چڑھا کر زخمی کر دیا۔

مسافر یطا کے باشندوں کا جبری نقل مکانی سے تحفظ دینے کا مطالبہ

الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے مقامی فلسطینی باشندوں نے قابض اسرائیلی فوج کے حملوں اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوششوں سے بچانے کے لیے سنجیدہ سرکاری اور عوامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

الخلیل میں جلوس پر اسرائیلی فوج کا حملہ،القدس سے دو نوجوان گرفتار

کل ہفتے کے روز صیہونی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں یہودی آبادکاری اور آباد کاروں کے حملوں کے خلاف نکالی گئی ریلی پر حملہ کیا اور احتجاجی جلوس کو منتشر کردیا۔