چهارشنبه 05/فوریه/2025

مسافر یطا کے باشندوں کا جبری نقل مکانی سے تحفظ دینے کا مطالبہ

ہفتہ 3-جون-2023

الخلیل کے جنوب میںمسافر یطا کے مقامی فلسطینی باشندوں نے قابض اسرائیلی فوج کے حملوں اور فلسطینیوں کوان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوششوں سے بچانے کے لیے سنجیدہ سرکاری اور عوامی اقداماتکا مطالبہ کیا ہے۔

مسافر یطا میں آبادکاریکے خلاف سرگرم کارکن سلیمان العذرہ نے کہاکہ المسافریطا کے لوگ قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کی وجہ سےدن رات اذیت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہوہ مسافر یطا کے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کےجبر سے بچانےکے لیے موثر اقدامات کرے۔

حریہ نیوز کے مطابقالعذرہ نےزور دیا کہ تمام فلسطینیوں  کو اپنی اپنی جگہ پر اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگیکیونکہ اسرائیلی دشمن مسافر یطا میں شہریوں کی زمینوں پر بیٹھے ایک آباد کار کی حفاظتکے لیے اپنی تمام تر طاقت کو متحرک کرتا ہے۔

جمعہ کے روز ایکاحتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقامی سماجی کارکن اسامہ مخامرہ نے کہا کہ قابض دشمن کا مقصد لوگوں کو مسفر یطا تک پہنچنے سے روکنا ہےاور مسافر یطا کی طرف آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے ان پر عرصہ حیاتتنگ کرنا ہے۔

پچھلے سال نام نہاداسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینیوں کو مسافر یطا سے نکالنے کی منظوری دی اور یہ دعویٰکیا کہ یہ ایک "فائرنگ زون” ہے۔

دوسری جانب اسرائیلیقابض حکام نے کھیتوں کی شکل میں چھ بے ترتیب آبادکاری چوکیوں کے قیام کی اجازت دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی