چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیران کی رہائی

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید صحافی سمیت 20 فلسطینی قیدی رہا

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے کل بدھ کے روز مغربی کنارے سے تقریباً 20 قیدیوں کو رہا کیا، جو اپنی سزائیں پوری کر چکے تھے اور انتظامی طور پرقید کیے گئے تھے۔

بدترین تشدد کا شکار33 فلسطینی اسرائیلی عقوبت خانوں سے رہا

جمعرات کی صبح قابض فوج نے غزہ کی پٹی سےتعلق رکھنے والے 33 فلسطینی اسیران کو رہا کیا۔ یہ فلسطینی انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں شمالی غزہ پہنچے جہاں انہیں شہداء الاقصیٰ منتقل کیا گیا۔ انہیں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔ زخمی ہونے کے باوجود ان فلسطینیوں کو سیکڑوں میٹر گرمی میں پیدل چلنے پرمجبور کیا گیا۔

حماس نے قیدیوں کی ڈیل کے حوالے سے شرائط اور نام طے کرلیے ہیں: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ جماعت نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل کی شرائط اور اسیران کے نام طے کرلیے ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینیوں کی انتظامی حراست سے رہائی

فلسطین میں انسانی حقوق کےحلقوں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل دو فلسطینیوں کو کئی ماہ کی انتظامی قید کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

بھاری جرمانوں،کڑی شرائط کے تحت نو فلسطینیوں کی صہیونی جیلوں سے رہائی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے نو فلسطینی شہریوں کو بھاری جرمانوں اور کڑی شرائط مسلط کرنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والے فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے بتایا جاتا ہے۔

جرمانوں کی رقوم کی ادائیگی کے بعد غزہ کی پٹی کی جیلوں سے 200 قیدی رہا

قطر اور ترکی کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید 200 افراد کو عیدالفطر کے موقع پررہا کر دیا گیا ہے۔

حماس رہ نما اسرائیلی جیل سے پندرہ ماہ بعد رہا

اسرائیل کی ایک جیل میں قید اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مقامی رہ نما کو پندرہ ماہ کے بعد رہا کردیا گیا۔