پنج شنبه 12/دسامبر/2024

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید صحافی سمیت 20 فلسطینی قیدی رہا

جمعرات 17-اکتوبر-2024

فلسطینی کلببرائے امور اسیران نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے کل بدھ کے روز مغربی کنارےسے تقریباً 20 قیدیوں کو رہا کیا، جو اپنی سزائیں پوری کر چکے تھے اور انتظامی طورپرقید کیے گئے تھے۔

 

اسیران کلب نےوضاحت کی کہ رہائی پانے والوں میں رام اللہ البیرہ سے تعلق رکھنے والی خاتون قیدیبدریہ حمدان بھی شامل ہیں۔ اس نے (دامون) جیل میں نو ماہ گزارے۔ اس کے علاوہ الخلیلگورنری سے تعلق رکھنے والی صحافی مصعب قفیشہ نے ایک سال انتظامی حراست میں گزارےتھے اور انہیں بھی الدامون جیل سے رہائی ملی۔

 

اس کے علاوہ قابضفوج قیدی خالد قبلاوی ساڑھے 6 سال تک قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا۔جنین سے تعلقرکھنے والے فلسطینی خالد کو النقب جیل سے رہا کیا گیا۔

 

اسیران کلب نےنشاندہی کی کہ ان کی رہائی کے بعد ان کی پہلی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کےخلاف قابض فوج کے ذریعے کیے جانے والے منظم جرائم، خاص طور پر طبی جرائم اور بھوکاپیاسا رکھنے کے جرم کا ارتکاب کیا گیا۔

 

قابض فوج روزانہکی بنیاد پر اپنی گرفتاری مہم جاری رکھے ہوئے ہے سات اکتوبر2023ء کے بعد غرب اردن سے 11300 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی