جمعه 15/نوامبر/2024

اسکولوں پر حملہ

غزہ میں جولائی کے دوران 17 اسکولوں پراسرائیلی فوج کی بمباری

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے "غزہ میں اسکولوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے حملوں پر صدمے کا اظہار کیا ہے جہاں سکولوں میں پناہ لینے والے بے گھر فلسطینیوں کو شہید کیا گیا"۔

غزہ میں 6 لاکھ 25 ہزار بچے اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے تعلیم سے محروم

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد بچے 8 ماہ سے زائد عرصے سے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

غزہ میں 625000 طلباء تعلیم سے محروم ہیں: اقوام متحدہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کے تمام اسکول جنگ کی وجہ سے بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے تین لاکھ طلباء تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔

آباد کاروں کا رام اللہ میں واقع راس التین کمیونٹی اسکول پر دھاوا

کل اتوار کے روز یہودی آباد کاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع "راس التین" اسکول پر دھاوا بول دیا، جسے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ آباد کاروں نے اسکول کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔

اسرائیلی فوج کی الخلیل کے اسکولوں پر یلغار جاری، مزید دسیوں طلباء زخمی

قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں مزید دسیوں طلباء اور اساتذہ زخمی ہوگئے۔