جمعه 15/نوامبر/2024

اسپین

عالمی برادری اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کرے:اسپین کا مطالبہ

اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرے۔

اسپین کی’آئی سی جے‘ میں اسرائیل کےخلاف کیس میں شمولیت کی درخواست

بین الاقوامی عدالت انصاف نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اسپین نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے "اسرائیل" کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔

ناروے اور اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

ناروے اور اسپین نے آج منگل کی صبح اعلان کیا کہ وہ فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہیں اور آئرلینڈ بھی جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والا ہے۔

اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کرنے اور انسانی امداد کو فوری طور پر داخل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپین منگل کو باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا

ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل البریز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ منگل کو فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔

ہسپانوی وزیر دفاع: غزہ جنگ ایک حقیقی نسل کشی ہے

ہفتے کے روز ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے میڈرڈ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد اسرائیل اور ہسپانیہ کے تعلقات میں تنائو کےدوران غزہ کی جنگ کو "حقیقی نسل کشی" قرار دیا۔

ہسپانیہ نے اسرائیلی بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں میں داخلے سے روک دیا

ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل البریز نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ان کا ملک اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں میں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے گا، جب اسپین نے ملک کے جنوب مشرق میں کارٹیجینا کی بندرگاہ میں بحری جہاز کو گودی میں جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

یورپی یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے: ہسپانوی وزیراعظم

ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے جمعرات کو کہا، یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ اس سے اسرائیل فلسطین تنازعہ کو ختم کرنے اور خطے کو "مستحکم" کرنے میں مدد ملے گی۔

200 ہسپانوی فنکاروں کا فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

دو سو سے زائد ہسپانوی فنکاروں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بیان پر دستخط کیے جس میں غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کی مذمت کی گئی اور صہیونی ریاست کی طرف سے منظم طریقے سے فلسطینی عوام کے خلاف کی جانے والی نسل کشی کو روکنے میں بین الاقوامی سطح پر ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

یورپی ممالک ہمیں غزہ میں نسل کشی کا مجرم نہ بنائیں: ہسپانوی وزیر

ہسپانوی سماجی حقوق کے قائم مقام وزیر لون پلارا نے یورپی یونین کے ممالک کو خبردار کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی میں ملوث ہونے کے جال میں پھنس جائیں گے۔