جمعه 15/نوامبر/2024

اسلحہ

انسانی حقوق خدشات: اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے برطانوی لائسنس منسوخ

برطانوی حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات کے 350 لائسنسوں میں سے 30 کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل نے برطانیہ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

جنگ کے آغازسے اب تک 500 فوجی کارگو طیارے اسرائیل پہنچ چکے

قابض اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک 500 فوجی ایئر کارگو طیارے اسرائیل میں اتر چکے ہیں۔

امریکہ کی اسرائیل کواسلحے کی خریداری کے لیے 3.5 ارب ڈالر کی فراہمی

امریکی ’سی این این‘ نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ امریکہ اپنے اتحادی اسرائیل کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے 3.5 بلین ڈالر ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔

مظاہرین کی اسرائیل کو اسلحہ پہنچانے والے جہاز کو روکنے کی کوشش

احتجاجی کارکنوں نے امریکا کی طرف سے اسرائیلی قابض ریاست کو ہتھیاروں کی منتقلی کے خلاف امریکا کی بندرگاہ آکلینڈ پر ایک بحری جہاز کو اسرائیل کی طرف سفر کرنےسے روکنے کی کوشش کی ہے۔

اسرائیل کواسلحہ کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کوربین نے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئےاسرائیل کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی عاید کا مطالبہ کیا ہے۔

’ایران کے خلاف جنگ‘امریکا نے اسرائیل کوجدید اسلحہ کی منظوری دے دی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران اور اسرائیل کےدرمیان جنگ کے خطرے کے پیش نظر تل ابیب جو جدید ترین جنگی سازوسامان فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلحہ غاصب صہیونی دشمن کے خلاف آئینی حق ہے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تنظیم مسلح جہاد اور اسلحہ سے دست بردار نہیں ہو گی۔

اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 14 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج بدھ کو تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔قابض فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران ایک پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

بیت المقدس: ہتھیاروں کی موجودگی کے الزام میں دو فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے بیت حنینہ سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگا کر دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

نامعلوم افراد اسرائیلی فوجی کیمپ سے اسلحہ لوٹ کر بہ حفاظت فرار

فلسطین کے مقبوضہ شہر بیت لید میں قائم ایک اسرائیلی فوجی کیمپ میں نامعلوم افراد نے گھس کر بھاری مقدار میں اسلحہ لوٹ لیا اور بہ حفاظت فرار ہو گئے۔ کیمپ سے اسلحہ کی چوری کی اس واردات پرصہیونی فوج کو کانوں کان خبرتک نہ ہوئی۔