چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جمہوریہ ایران

اسماعیل ھنیہ کی دیگر رہ ہنماؤں کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے رہ نماؤں نے بدھ کے روز ایران کے نئے وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات کی۔

ہنیہ ایرانی صدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ سطحی وفد کی تہران پہنچا ہے جو اتوار کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اوروزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی آخری رسومات میں شرکت کرے گا۔

مظلوم فلسطینیوں کے دکھ سکھ کے ساتھی ابراہیم رئیسی کی خدمات

طویل انتظار اور تلاش کے بعد آخر کار کل سوموار کی صبح ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھ موجود وفد کی المناک ہیلی کاپٹرحادثے کی خبرنے ہر طرف شدید صدمے کی لہر دوڑا دی۔ان کا ہیلی کاپٹر اتوار کو شمال مغربی صوبہ آذربائیجان کے پہاڑوں میں خراب موسم کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔

صدر رئیسی کا کی وفات کا سانحہ، ایران میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان

ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے ہیں۔ اس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سمیت دیگر افراد کی بھی شہادت ہوئی ہے۔

ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں وفات پرحماس کا گہرے دکھ کا اظہار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ امیر عبداللہیان اور دیگر عہدیداروں کی ایک المناک فضائی حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے ایرانی عوام اور حکومت دونوں سے اس گہرے صدمے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی تعزیت کی ہے۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ پر انتہائی تشویش ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی خبروں پر تشویش ہےاور حماس اس واقعے پر گہری نظررکھے ہوئے ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی ایرانی اسپیکر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس ] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور تحریک کے قیادت کے وفد نے جمعرات کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایرانی دارالحکومت تہران میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے طوفان الاقصیٰ سے متعلق سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اور غزہ کی پٹی پر صیہونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ پربریفنگ دی۔

اسرائیل جنگ یا سیاست کے ذریعے اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [تحریک] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زور دیا ہے کہ اسرائیلی غاصب ریاست تسلط نہ تو جنگ کے ذریعے اور نہ ہی سیاست کے ذریعے فلسطینی عوام پر مسلط کر سکے گی۔

اسرائیل پر سات اکتوبر کا حملہ خالص فلسطینی تھا: پاسداران انقلاب

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں کے حوالے سے اپنے متنازعہ بیان کو واپس لے لیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کی دوحا میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور تحریک کی قیادت کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی جارحیت اور فلسطینی مجاھدین کی طرف سے شروع کیےگئے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔