دوشنبه 13/ژانویه/2025

ایرانی وزیرخارجہ کی دوحا میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

اتوار 15-اکتوبر-2023

 

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس]کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور تحریک کی قیادت کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں غزہ میں جاری اسرائیلیریاستی جارحیت اور فلسطینی مجاھدین کی طرف سے شروع کیےگئے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشنپر تبادلہ خیال کیا۔

 

ھنیہ نے ہفتے کیشام قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنے دفتر میں ایرانی عہدیدار کا استقبال کیا جہاںانہوں نے طوفان الاقصیٰ اور اس کے نتائج سے متعلق تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیالکیا۔

 

اس موقعے پراسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے شروع کی گئی جارحیت کےخلاف مزاحمت کاروں کے اہداف مکمل ہونے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

اسماعیل ہنیہ نےالقسام بریگیڈز کی طرف سے شروع کیے گئے اس آپریشن کے محرکات کا جائزہ لیا۔ خاص طورپر یروشلم اور الاقصیٰ کےخلاف شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت، مغربی کنارے میں قتلعام، قتل و غارت اور یہودی بستیوں کی پالیسی، قابض ریاست کی جیلوں میں قیدیوں کےخلاف روزانہ کے جرائم اور ان کی مسلسل تکلیف پر تبادلہ خیال کیا۔

 

انہوں نے غزہ کیپٹی کے 16 سال سے جاری محاصرے اور فلسطینی عوام کے ان کی سرزمین، وطن اور مقدساتکے تمام سیاسی حقوق تک اپنی جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

اسماعیل ھنیہ نےزور دے کر کہا کہ اس جنگ کے بعد ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔ وہ ایک نئی تاریخ ہے جوفلسطینی کاز اور مزاحمت کی سطح پر اس سے پہلے جیسی نہیں ہو گی۔

 

انہوں نے فلسطینیعوام کی امنگوں اور ان کی مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ میں مشکل انسانی حالات کےباوجود پر عزم رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے نہتے عوام اسرائیلی دشمنکی طرف سے مسلط کی گئی وحشیانہ جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

 

 

دوسری طرف ایرانیوزیر خارجہ نے خطے میں اپنے دورے کے نتائج اور طوفان الاقصیٰ سے متعلق علاقائی اوربین الاقوامی فریقوں کے حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور رابطوں کے بارے میں بتایا۔

 

انہوں نے القسامبریگیڈز کی 7 اکتوبر کو حاصل کی گئی تاریخی فتح کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینیعوام کی طرف سے ریکارڈ کی گئی ایک نئی اور شاندار تاریخ ہے، جس نے فلسطینی کاز کےلیے ایک نئی شروعات کی ہے۔

 

اللہیان نےکہا کہاسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی کاز اور غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوںنے اسرائیلی دشمن کی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کی استقامت کو سراہا۔

 

مختصر لنک:

کاپی