اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ سطحی وفد کیتہران پہنچا ہے جو اتوار کو ہیلی کاپٹر کےحادثے میں جاں بحق ہونے والے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اوروزیر خارجہ حسینامیر عبداللہیان کی آخری رسومات میں شرکتکرے گا۔
حماس نے ایکمختصر بیان میں کہا ہے کہ تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جماعتکی قیادت کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایرانی صدر کے المناک حادثے پر تعزیت کے لیےایرانی دارالحکومت تہران پہنچے ہیں۔
حماس کے سربراہاور وفد ایرانی دارالحکومت میں جاری جنازے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
پیر کے روز ایرانکے سرکاری ٹیلی ویژن نے ملک کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیاناور ان کے ساتھ آنے والے وفد کی مشرقی آذربائیجان صوبے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میںموت کا اعلان کیا تھا۔