شنبه 16/نوامبر/2024

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

اسماعیل ہنیہ کی ترک صدر ایردوآن سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیوروکے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی جارحیت اور جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عراق میں الحشد فورسز کے مرکز پر وحشیانہ حملہ ننگی جارحیت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ہفتے کو فجر کے وقت عراق کی بابل گورنری میں کلسو فوجی اڈے پر پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے والے وحشیانہ اور جارحانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملے میں بہت سےعام شہری زخمی ہوئے اور مادی نقصان پہی شہریوں کو مادی نقصان پہنچا۔

امریکہ متعصب ملک ہمارےپاس مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں: بدران

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکی متعصب اور اسرائیلی دشمن ریاست کے جرائم کے پیشتیان ہیں۔ امریکہ نیتن یاہو پر غزہ کے خلاف جارحیت روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

امریکہ عالمی منافق فلسطینی کی آزادی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترک صدر کے جرات مندانہ بیانات پر انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں :حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے بیانات کو سراہتے ہوئے کہا ہے انہوں نے فلسطینی عوام کے دفاع اور ان کی سرزمین اور آزادی کے لیے ان کی جائز جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔ انہوں نے غزہ جنگ کےحوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے حماس اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

خطے میں غنڈہ گردی پر مبنی صہیونی ڈیٹرنس پاش پاش ہوچکی: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ اپنی تمام تفصیلات کے ساتھ ایک اہم مرحلہ اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی دہشت گردی ایک نیا باب رقم کرے گی"۔

ایران کا جوابی حملہ اسرائیلی جرائم کا فطری رد عمل ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی ایک فطری حق ہے اور دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے اور وہاں پاسداران انقلاب کے متعدد رہنماؤں کو قتل کرنے کے جرم کا فطری رد عمل ہے۔

ثالثوں کی تجاویز پرجواب دے دیا،اصولی مطالبات پر قائم ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اس نے جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے گزشتہ پیر کو موصول ہونے والی تجاویز پر مصر اور قطر کو ابھی اپنا جواب دیا ہے۔

نصیرات کیمپ پر بمباری اسرائیلی جنگی جرائم کی تازہ کڑی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جنگ کی نسل کشی تباہ کن سلسلے کی ایک نئی کڑی قرار دیا۔

حماس کی طوباس میں القسام کمانڈر محمد دراغامہ کی شہادت پر تعزیت

کل جمعہ کو اسلامی تحریک مزحمت حماس نے غرب اردن کے شہر طوباس میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے القسام کمانڈر محمد عمر دراغمہ کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اس واقعے کو اسرائیلی بربریت کی تازہ ترین کارروائی قرار دیا۔