شنبه 16/نوامبر/2024

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

حماس کا”یو این” میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کا خیرمقدم

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے ایک قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے جس میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطین کی رکنیت پر مثبت طور پر نظر ثانی کرے اور اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے حقوق اور مراعات کو مستحکم کرے۔

رفح پر حملہ پکنک نہیں،غزہ ہمیشہ حملہ آوروں کا قبرستان رہے گا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کےحوالے سے ثالث ممالک کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز پرمثبت انداز میں جواب دیا ہے اور ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری لچک کا مظاہرہ کیا جس سے ایک مستقل جنگ بندی ہو، جامع انخلاء، پوری غزہ کی پٹی سے دشمن کی افواج اور بے گھر ہونے والوں کی مکمل آزادی کے ساتھ واپسی اور ایک سنجیدہ اور حقیقی معاہدے کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے تک پہنچنا ہے۔

رفح پراسرائیلی فوج کی چڑھائی جنگ بندی کی کوششوں کو تباہ کرنا ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیل کے حملے اور کراسنگ پر قبضے کا مقصد ثالثوں کی کوششوں کو روکنا اور جارحیت اور تباہی کی جنگ کو بڑھانا ہے۔

نیتن یاھو جنگ بندی سے فرارکے بہانے تلاش کررہا ہے:عزت الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا کہ "اسرائیل" کسی معاہدے تک پہنچنے میں سنجیدہ نہیں ہے اور رفح پر حملہ کرنے اور کراسنگ پر قبضہ کرنے کے لیے مذاکرات کو ایک کور کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

جزائربہاماس نے فلسطینی ریاست تسلیم کرلی، حماس اس کا خیرمقدم

بہاماس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کابینہ نےفلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی بردادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے جزائر بہاماس کے کی پیروی کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

حماس کا قطر اور مصرکی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز سےاتفاق

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے پیر کی شام اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

رفح میں اسرائیلی فوج کو قتل عام اوررسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے الاقصیٰ ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ جمہوریہ چین میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان جلد ہی ایک اور ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہوں گی اور فلسطینیوں کی تقسیم کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

غزہ کی کرم ابو سالم کراسنگ پر حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے کرم ابو سالم کراسنگ کے قریب راکٹ حملے میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی ہلاک اورنو زخمی ہوگئے۔

کولمبیا کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنےکا اقدام قابل تٓحسین ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے صہیونی غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حماس نے کولمبیا کے اقدام کو پوری دنیا کے ممالک کے لیے ایک نمونہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کے ہر سطح پر بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

الضیف اور السنوار سےرابطےمیں ہیں اوران سےمشاورت کرتے ہیں: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے میڈیا کو دیے گئے بیانات میں تصدیق کی کہ ابو خالد الضیف اور یحییٰ السنوار سے رابطہ مستقل جاری ہے اور ان کے ساتھ صلاح مشورہ کیا جاتا ہے۔