شنبه 16/نوامبر/2024

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

مذاکراتی عمل کا اعادہ اسرائیلی جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصر اور قطر میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ کے خاتمے کے لیے برادر ثالث ممالک کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ تاہم حماس نے باور کرایا ہے کہ بار بار مذاکراتی ادوار ایک کھیل بن کر رہ گیا ہے۔ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی نسل کشی منصوبے پر قائم ہے اور وہ جنگ بندی کے بجائے جنگ جاری رکھنے کے لیے وقت حاصل کرنا چاہتی ہے۔

حماس کا غزہ میں قتل عام کی تحقیقات کے لیے ماہرین کے داخلے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دینے، غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں اور نقل مکانی کے مراکز میں داخل ہونے اور قابض فوج کے جھوٹے دعوؤں کی انکوائری اور حقیقت کی جان کاری کا مطالبہ کیا۔

قابض فوج کا سکول میں قتل عام کے بارے میں بیان گمراہ کن ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ وسطی غزہ میں الدرج محلے میں تابعین سکول کے قتل عام کے شہداء کے بارے میں قابض "مجرم" فوج کا بیانیہ کہ وہ حماس اور اسلامی جہاد کے رکن تھے، گمراہ کن اور غلط ہے۔

غزہ میں جنگی جرائم پر صہیونی ریاست کو سزا دی جائے: خلیل الحیہ

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے اور صیہونی وجود پر’چیپٹر سیون‘ کا اطلاق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک جنگی مجرم ہے جو نہتے فلسطینیوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کر رہی ہے۔ غزہ کی پٹی میں الدرج کے مقام پر ایک سکول میں ہفتے کے روز کیا گیا قتل عام صہیونی فاشسٹ دشمن کا ایک نیا جنگی جرم ہے۔

’’فلسطینی مجاھدین عام شہریوں کو کبھی ڈھال نہیں بناتے‘‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج پناہ گاہوں میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف اپنے جرائم کو جواز فراہم کرنے کے لیے حیلے بہانے اور جھوٹ بولتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت عام شہریوں میں موجود نہ ہونے کی سخت پالیسی پر قائم ہے۔

اسماعیل ھنیہ کے مشن کی تکمیل کے لیے حماس اور عوامی محاذ میں اتفاق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور پاپولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین کی قیادت کے نے جمعرات کو "شہید اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی عوام کے تمام شہداء کے مشن کے ساتھ وفاداری کے لیے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت" پر اتفاق کیا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت: القسام کے حملوں میں فوجیوں کے پرخچے اڑا دیے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے غزہ پر اسرائیلی نازی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کے مسلسل 306 ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی فوجوں کا مقابلہ جاری رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دشمن کے سینکڑوں افسر اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیکڑوں گاڑیوں کی مکمل یا جزوی تباہی کے علاوہ دسیوں ہزار فوجیوں کو زخمی کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے خلاف مقدمے میں ترکیہ کی شمولیت پر حماس کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے جمہوریہ ترکیہ کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں "اسرائیل" کے خلاف جمہوریہ جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کردہ نسل کشی کے مقدمے میں فریق کے طور پر شامل ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یحییٰ السنوار کو حماس کا سربراہ مقرر کیا جانا اسرائیل کے لیے پیغام ہے

فلسطینی تنظیموں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ کے طور پر کمانڈر یحییٰ السنوار کے انتخاب کو سراہا اور اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس قدم کو ایک کامیابی اور اسرائیلی قابض دشمن کے لیے ایک پیغام قرار دیا ہے۔

القسام کا رفح میں اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ، متعدد ٹینک تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے رفح میں دراندازی کا ارتکاب کرنے والی اسرائیلی فوج کے خلاف گھات لگا کر حملہ کیا اور اس کی پانچ گاڑیوں اور متعدد ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ ان حملوں میں دشمن فوج کو جانی نقصان پہنچا ہے اور اس کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔