جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پابندیاں

اسرائیلی پابندیاں: غزہ کی 97 فی صد آبادی زہریلا پانی پینے پرمجبور

انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ طویل عرصے سے اسرائیلی ناکہ بندی نے غزہ میں پانی کے تحفظ کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے 97 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے جبکہ محصور پٹی کے مکین آہستہ آہستہ زہر اپنے جسم میں داخل کررہےہیں۔

اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ کے 80 فی صد عوام بجلی سے محروم

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی کی 80 فیصد آبادی اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مکمل اندھیرے میں گزارتی ہے ، جس نے ان کی نفسیاتی کیفیت کو منفی طور پر متاثر کیا ہے۔ تنظیم کاکہناہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پرعاید کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام اندھیرے میں زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

ہزاروں فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں کے باوجود کل جمعۃ ‌المبارک کو ہزاروں فلسطینیوں ‌نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

غزہ میں محکمہ زراعت کو16 ملین ڈالر کا نقصان

فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں کل اتوار کے روز محکمہ زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے غزہ کے جنوب میں کرم ابو سالم گذرگاہ کی بندش اور برآمدات پرعاید پابندیوں کے باعث زرعی شعبے کو سولہ ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اسرائیلی پابندیاں توڑ کر 40 ہزار فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز جمعہ

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطیناسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں کے باوجود کل جمعۃ ‌المبارک کو ہزاروں فلسطینیوں ‌نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پر250 بار اسرائیلی پابندی

قابض صہیونی حکام نے رواں سال کے دوران اب تک اڑھائی سو بارمسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کو اذان دینے اور نماز ادا کرنے پرپابندی عاید کی۔

مارچ میں مسجد ابراہیمی 59 مرتبہ اذان سے محروم

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق مارچ 2021ء میں مسجد ابراہیمی کے دروبام 59 بار اذان سے محروم رہے۔

لاطینی امریکا کا اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ قابل تحسین ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے لاطینی امریکا کے ممالک کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات اور صہیونی ریاست پر پابندیوں کے نفاذ کے مطالبے کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

غرب اردن میں فلسطینی کسانوں پر اسرائیل کی نئی پابندیاں

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں فلسطینی کاشت کاروں پر کاشت کاری اور کھیتی باڑی پرپابندیاں‌عاید کرنا شروع کی ہیں۔غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دسیوں‌کاشت کاروں‌نے شکایت کی ہے کہ صہیونی فوج نے قریوت کے مقام پر فلسطینی کاشت کاروں کو کاشت کاری سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی پابندیاں، 63 فلسطینی بیرون ملک سفر سے محروم

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑمیں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی پابندیوں کے علی الرغم گذشتہ ماہ الکرامہ گذرگاہ سے 63 فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔34ہزار 823 فلسطینیوں کی آمد ورفت ہوئی۔ گذشتہ ہفتے17 ہزار 642 فلسطینی بیرون ملک سفرپر روانہ ہوئے جب کہ17 ہزار181 بیرون ملک سے غرب اردن داخل ہوئے۔