چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی زخمی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کی شام سے لبنان اور غزہ کے محاذوں پر 123 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 23 مختلف جنگی محاذوں پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا السنوار سے جھڑپ میں ایک فوجی شدید زخمی ہونے کا اعتراف

قابض صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کا ایک فوجی یحییٰ السنواراور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہوا ہے۔

اردن کی سرحد پر فائرنگ سے دو اسرائیلی فوجی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کی سرحد پر جھڑپ میں کم سے کم دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

القسام کا 12 گاڑیوں پر مشتمل اسرائیلی فوجی قافلے پر حملہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈزنے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کے مجاھدین نے قابض اسرائیلی فوج کے ایک قافلے کو گھیرے میں لے کر اس پرحملہ کیا ہے۔ اس قافلے میں دو ٹینکوں سمیت 12 فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔ اس حملے میں متعدد صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 اسرائیلی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 48 فوجی زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کےبالائی الجلیل پردرجنوں میزائل حملے،کئی اسرائیلی فوجی زخمی

جنوبی لبنان کے شہر النبطیہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک درجن افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کے بعد حزب اللہ نے صہیونی ریاست کے اندر مقبوضہ بالائی الجلیل میں درجنوں میزائل داغے ہیں جن میں متعدد صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طوباس میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی شمالی مغربی کنارے میں طوباس پر دھاوے کے دوران اس وقت زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہو گئی۔

القسام کا رفح میں قابض فوج پر گھات حملے، خان یونس میں گولہ باری

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے انتہائی جنوبی رفح شہر میں اسرائیلی قابض افواج پر کئی مقامات پر گھات کر حملے کیے جن میں دشمن فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں اسرائیلی فوجی جتھے پر بمباری کی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لڑائی میں 12 فوجی زخمی ہوئے۔

جنین میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں تین اسرائیلی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اس کے تین فوجی زخمی ہوئے۔