سه شنبه 03/دسامبر/2024

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی

ہفتہ 10-اگست-2024

اسرائیلی قابضاسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران لڑائی میں 12 فوجی زخمی ہوئے۔

فوج نے ایک بیانمیں جسے اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک چار ہزار 284اسرائیلی افسران اور فوجی زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زمینی جارحیت کے آغاز سے لے کراب تک 2190 زخمی ہوئے ہیں۔

 

اسرائیلی فوج نےبتایا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 689 افسران اور فوجی ہلاک اور 639 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے اس بات پرزور دیا 213 افسران اور سپاہی اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 29 شدیدزخمی ہیں۔

 

اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 39699 شہید،91722 زخمی ہوئے اور اس پٹی کی نوےفی صد آبادیبے گھر ہو گئی۔

مختصر لنک:

کاپی