
اسرائیلی طیاروں کی نابلس میں بمباری، 5 فلسطینی شہید
ہفتہ-18-نومبر-2023
ہفتے کی علی الصبح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس شہرکے مشرق میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس حملے میں شہادتوں کے بعد کے بعد مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔