چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

طوباس: اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں بچے سمیت چھ فلسطینی شہید

جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن میں ایک بچے سمیت کم سے کم چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جنین میں آٹھویں اورطولکرم میں تیسرے روز اسرائیلی جارحیت جاری

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہروں جنین میں آٹھویں اور طولکرم میں تیسرے روز جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس کا الشیخ عکرمہ صبری کے گھر پرچھاپہ

قابض اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے آج منگل کو مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں تفتیش کے لیے’المسکوبیہ‘ پولیس سینٹر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے سلفیت فلسطینیون کے دو مکانات مسمار کر دیئے

منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع شہر سلفیت کے مغرب میں الزاویہ قصبے میں زیر تعمیر دو مکانات کو مسمار کر دیا۔

مغربی کنارے میں 6 روز میں 29 فلسطینی شہید، 121 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ بدھ سے مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 29 شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جنین میں دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا

اتوار کی شام غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے مغرب میں واقع قصبے کفر دان میں قابض اسرائیلی فوج نے گولیان مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اجتماعی سزا کے طور پرقابض فوج نے الخلیل کا محاصرہ کرلیا

قابض صہیونی فوج نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کی آبادی پر اجتماعی سزا مسلط کرنے کے لیے شہر کا محاصرہ کرکے اس کے داخلی راستے بند کر دیے اور تمام راستوں پر بھاری تعداد میں فوج تعینات کردی ہے۔

جنین میں جھڑپیں اور قابض فوج کی دوسرے شہروں میں تلاشی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مغربی کنارے کے کئی شہروں پر دھاوا بول دیا اور گھرگھر تلاشی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ کئی شہروں میں جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیل نے سات اکتوبرکےبعد غرب اردن میں 150 بچے شہید کردیے

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 150 سے زائد فلسطینی بچوں کو قتل کیا ہے۔

جنین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں الزبدہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں تین فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگئے۔