فلسطینی وزارت صحتنے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ بدھ سے مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ابتک 29 شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابقنے گورنری کے مطابق تاریخ 28اگست سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جنین گورنری میں 8 فلسطینی شہید ہوئے، طوباس میں 4 شہداء، طولکرم میں 4 اور الخلیل میں3فلسطینی شہید ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ شہیدہونے والوں میں 5 بچے اور 2 بزرگ شامل ہیں۔
وزارت صحت نےبتایا گذشتہ سات اکتوبر سے مغربی کنارے کی گورنریوں میں شہادتوں کی تعداد 681 اور تقریباً 5700 زخمی ہو چکے ہیں۔