جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی دہشت گردی

جنین حملہ اسرائیلی جرائم کے تسلسل کی نئی کڑی ہے:العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نایب صدر الشیخ صالح العاروری نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک پناہ گزین کیمپ میں آج سوموار کے روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جنین: اسرائیلی دہشت گردی میں شہداء کی تعداد 8 ہوگئی،50 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پرزمینی اور فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

شام پر اسرائیلی بمباری دہشت گردی اور کھلی غنڈہ گردی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے شام پر بار بار اسرائیلی بمباری کو "دہشت گردی" اور "غنڈہ گردی" قرار دیا ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک بدمعاش ریاست ہے جو خطے کے ممالک پر مسلسل جارحیت مسلط کیے ہوئے ہے۔

فلسطین کے یوم نکبہ کی مناسبت سے پاکستان میں مظاہرے

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے یوم نکبہ کے موقع پرکراچی پریس کلب کے سامنے فلسطینی عوام کے حق واپسی کی عالمی مہم کے عنوان سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، قیادت سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے کی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، اسرار عباسی، یونس بونیری، علامہ باقر زیدی، دیگر رہنمائوں اور نوجوانوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

غرب اردن میں یہودی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی علاقے حوارہ میں کل اتوار کو یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔ان میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 19 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 7 شوٹنگ آپریشنز اور 12 تصادم شامل ہیں۔

جنوبی نابلس میں یہودی آباد کاروں کا مسلح گروہ تشکیل

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے چند ماہ قبل سول گارڈ کے نام سے ایک مسلح ملیشیا کی تشکیل شروع کی تھی، جو کہ اسرائیلی فوج کی مدد کے لیے نائٹ کومبنگ آپریشنز کرتے ہوئے فلسطینیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد کریں گے۔ یہ گروپ حوارہ قصبے سے گذرنے والی اسرائیلی فوج کی مدد کرتا ہے۔

جنین کیمپ جہاں 4 گھنٹوں میں 4 فلسطینی مجاھدین نے جام شہادت نوش کیا

غرب اردن کے شمالی شہر جینن کے پناہ گزین کیمپ کو بہادری اور جا نثاری کی علامت قرار دیا جاتا تھا اور اب بھی اس کی یہ شناخت قائم ہے۔ کل بدھ کو جنین میں مزید چار فلسطینی نوجوانوں نے غاصب اور قابض فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غرب اردن میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے

کل بدھ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارت کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں چار فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کےواقعے کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ غرب اردن میں ہونے والے مظاہروں میں قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

مغربی کنارے کی بندوقیں متحد اورقابض دشمن پرحملہ آور رہیں گی:العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے زور دے کر کہا ہے کہ مغربی کنارے میں ہمارے لوگوں کے خلاف قابض دشمن کے جرائم انہیں مزید مزاحمت کے ساتھ پسپا کر دیں گے۔