سه شنبه 03/دسامبر/2024

امداد کی فراہمی غزہ کے بچوں کے لیے "زندگی اور موت کا معاملہ” ہے

منگل 27-فروری-2024

 

اقوام متحدہ کےبچوں کےادارے (یونیسیف) نے کہا ہے کہ غزہکے بچوں کے لیے امداد کی فراہمی "زندگی اور موت کا معاملہ” ہے یہ بیانایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور فاقہکشی جنگ پانچویں ماہ میں جاری ہے۔ .

 

’یونیسیف‘ نے "ایکس” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ”امداد کی فراہمی غزہ کے بچوں کے لیے زندگی اور موت کا معاملہ ہے”۔

 

اس نے زور دے کرکہا کہ پٹی میں "پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن کی فوری ضرورت ہے۔

 

قبل ازیں پیرکواقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا تھا کہ رفح شہر پرممکنہ اسرائیلی حملہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینی جنوبی غزہ میں مقیم ہیں”امدادی پروگراموں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گا”۔

 

اگرچہ بینالاقوامی عدالت انصاف نے 26 جنوری کو جنوبی افریقہ کی طرف سے لائے گئے "نسلکشی” کے مقدمے میں اسرائیل کو عارضی احکامات جاری کیے تھے، لیکن تل ابیب فلسطینیوں کے خلاف اپنی جنگی مشین مسلسل استعمالکرتے ہوئے روزانہ سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی