جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی دہشت گردی

ستمبر:القدس میں اسرائیلی دہشت گری میں پانچ فلسطینی شہید154 گرفتار

فلسطین میں القدس کے عوام کی بہبود اور دفاع کے لیے سرگرم "القدس کے لیے یورپین گروپ" کی طرف سے جمع کردہ ڈیٹا کے مطابق ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں کےدوران القدس شہر میں5 فلسطینی شہید اور 154 کو حراست میں لے لیا گیا۔ ستمبر میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملوں کا سلسلہ عروج پر رہا۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، غرب اردن میں فلسطینی نوجوان شہید

قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

لبنان میں بمباری اسرائیلی ریاست کے جارحانہ عزائم کا ثبوت ہے:میشل عون

جمعرات کو لبنان کے صدر میشل عون نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے 2006 کے بعد پہلی بار لبنانی دیہات کو نشانہ بنانے کا اقدام صہیونی ریاست کے جارحانہ ارادوں کا ثبوت ہے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، چھ ماہ میں 27 فلسطینی شہید

فلسطین میں ایک ریسرچ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 2020ء کی پہلی شش ماہی میں قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 27 فلسطینی شہید اور 1070 زخمی ہوئے۔ رواں سال اب تک قابض فوج نے 2330 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں قید کیا۔

ایک ہفتے میں اسرائیلی دہشت گردی میں 37 فلسطینی شہید

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 37 فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں سے 36 فلسطینی صرف تین دن کے اندر غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں میں شہید ہوئے جب کی ایک فلسطینی کو غرب اردن میں فائرنگ کے دوران شہید کیا گیا۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، اکتوبر کے اعداد و شمار!

فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019ء کو فلسطینی علاقوں میں یہودی ریاستی دہشت گردی اور اسرائیلی فوج کے حملوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

‘قبیہ’ میں فلسطینی قتل عام، اسرائیلی دہشت گردی آج بھی جاری!

ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ اور ناجائز قبضے کے دوران وحشی صہیونی درندوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کے ان گنت واقعات تاریخ پرموجود ہیں جو صہیونی ریاست کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔

اسرائیلی دہشت گردی، غزہ میں چھ ماہ کے دوران 54 فلسطینی شہید

فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ایک ادارے کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 12 بچوں اور 4 خواتین سمیت 54 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں رواں سال 16 بچے ماورائے عدالت شہید

عالمی تحریک دفاع اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی ریاستی دہشت گردی کےدوران رواں سال 16 فلسطینی بچوں کو بےدردی کےساتھ شہید کردیا گیا۔ ان میں غرب اردن ،غزہ اور بیت المقدس کے فلسطینی بچے شامل ہیں۔ شہید ہونےوالے فلسطینی بچوں میں 10 سالہ عبدالرحمان شتیوی، 11 سالہ البراء الکفارنہ اور 12 سال کی عمر کے 4 بچے شامل ہیں۔

‘عالمی یوم القدس’ پر اسرائیلی دہشت گردی ، ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید

ماہ صیام کے آخری جمعۃ‌المبارک کے موقع پرپوری دنیا میں عالمی یو القدس منایا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نےریاستی دہشت گردی کا مٍظاہرہ کرکے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔