جمعه 07/فوریه/2025

فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کا تشدد ناقابل قبول ہے: صدر

اتوار 8-اکتوبر-2023

 

صدر پاکستانڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام اور حقوق پرغاصبانہ قبضہ اور ظلم و ستم کی مذمت کئے بغیر امن کی جانب پیش رفت ممکن نہیں ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویبگاہ ‘ایکس’ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشددپر سخت تشویش ہے۔ مزید خونریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے زیادہ سےزیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

 

صدر پاکستان کاکہنا تھا کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ فلسطین اور اسرائیلکے درمیان تشدد اور تصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ”میں بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ فریقین کو لڑائی مزید بڑھنےسے روکنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے۔”

مختصر لنک:

کاپی