شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں، فوری جنگ بندی کی جائے

ہفتے کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ کی پٹی کو حقیقی، جان بچانے والی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں "انسانی بنیادوں پر" جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید صحافیوں کی تعداد 136 ہو گئی

سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 136 ہو گئی ہے۔

غزہ میں امداد کے منتظرفاقہ کشوں پر بمباری، مزید19 فلسطینی شہید،23 زخمی

غزہ شہر کے جنوب مشرق میں کویت گول چکر پر امداد کے منتظر افراد کے خلاف کل سہ پہر اسرائیلی قابض فوج کے نئے قتل عام میں 19 شہری شہید اور 23 زخمی ہو گئے۔

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کا کوئی اخلاقی جوازنہیں: یو این عہدیدار

انسانی حقوق کے محافظوں کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر نےکہا ہے کہ ایسی کوئی اخلاقی دلیل نہیں ہے جو انسانی حقوق کی عالمگیریت کے اصول کا احترام کرنے والی ریاستوں کی طرف سے اسرائیل کو اسلحے کی مسلسل فروخت کا جواز فراہم کر سکے۔

مزاحمتی رہ نماؤں کی گرفتاری کا اسرائیلی دعویٰ بے بنیاد ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک سکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال میں مزاحمتی رہ نماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے عبرانی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

غزہ میں خوراک کی سپلائی روکنا انسانیت کی ناکامی ہے:بوریل

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل نے یورپی یونین کے رہ نماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ "غزہ میں خوراک کی ترسیل جاری کرے اور شہریوں کی حفاظت کرے۔"

اسرائیلی قابض فوج نے الشفاء ہسپتال کے 13 مریضوں کو قتل کردیا

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے الشفا کمپلیکس میں جان بوجھ کر 13 مریضوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ اس کے علاوہ انہیں انہیں ادویات، محلول، بجلی، ری فل اور آکسیجن سے محروم کر دیا اور قابض فوج نے کمپلیکس پر لگاتار چوتھے دن قبضہ کر رکھا ہے۔

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کے الشفاء ہسپتال کی عمارت کو بم سے اڑا دیا

فلسطینی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح قابض فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کی ایک عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔

کینیڈا کا قابض اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد روکنے کا فیصلہ

کینیڈا کی حکومت نے کینیڈین ہاؤس آف کامنز کی ایک غیرپابند قرارداد کے بعد اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حماس غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کےلیے کوشاں ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حماس کی پوری کوشش غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کو روکنا اور غزہ کے جنگ زدہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔