جمعه 24/ژانویه/2025

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کے الشفاء ہسپتال کی عمارت کو بم سے اڑا دیا

جمعرات 21-مارچ-2024

فلسطینی میڈیا کےمطابق جمعرات کی صبح قابض فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کیایک عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔

الاقصیٰ چینل نےٹیلی گرام کے ذریعے ایک مختصر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ قابض فوج نے غزہشہر کے مغرب میں الشفاء ہسپتال کے اسپیشلسٹ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔

بمباری سے قبلقابض فوج نے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے پے در پے وارننگ جاری کیں اور الشفا کمپلیکس کےاندر سے بے گھر ہونے والے لوگوں سے خصوصی سرجیکل عمارت پر بمباری کی تیاری کے لیےفوری طور پر انخلاء کی اپیل کی۔

یہ بمباری الشفاءکمپلیکس پر جاری حملے کے تناظر میں کی گئی ہے، جس پر قابض فوج نے گذشتہ پیر کی صبحسے ہی دھاوا بول دیا تھا۔اس جارحیت کے نتیجے میں کمپلیکس کے اندر ہی درجنوں افرادشہید ہو گئے تھے، اس کے علاوہ تقریباً 160 زیر حراست ہیں۔

سینکڑوں بے گھرافراد، مریض اور طبی عملہ کمپلیکس کے اندر موجود ہے جہاں قابض افواج تعینات ہیں۔

 

۔

مختصر لنک:

کاپی