شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

قابض فوج نے نصیرات کیمپ میں قتل عام کےبعد وہاں سے نکل گئی

فلسطینی شہری دفاع نے جمعرات کے روز وسطی غزہ کی پٹی کے شمالی نصیرات کیمپ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی تکمیل کا اعلان کیا، جس میں مسلسل 8 روز تک جاری رہنے والے فوجی آپریشن کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوئے۔

اسرائیل نے غزہ میں صحت کا نظام تباہ کر دیا،مدد کی جائے: محکمہ صحت

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے اسرائیلی قابض فوج نے غزہ سٹی اور شمالی غزہ کے علاقوں میں جان بوجھ کر صحت کے نظام کو تباہ کیا۔الشفا میڈیکل کمپلیکس کی تباہی نے غزہ میں صحت کے نظام کو شدید دھچکا پہنچایا۔

غزہ میں 7 نئے قتل عام میں 71 فلسطینی شہید، 106 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نےگذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 7 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 71 شہری شہید اور 106 زخمی ہوئے۔

دیرالبلح کا ساحل قابض اسرائیلی دُشمن کےخلاف استقامت کی علامت!

اسرائیلی نازی غاصب ریاست نے غزہ کی پٹی کے عوام پر ظلم اورجبر کے بدترین پہاڑ توڑنے اور انہیں غزہ کی پٹی سےنکال باہر کرنے کے لیے تباہ وبربادی، قتل وغارت گری اور وحشیانہ جنگی جرائم کے بدترین کا ارتکاب شروع کررکھا ہے۔

سات اکتوبرکے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ سے 100 صحافی گرفتار کرلیے

فلسطین کی پریس یونین نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد قابض صہیونی فوج نے غزہ سے ایک سوسے زائد فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لے کرانہیں پابند سلاسل کردیا۔

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کے لیے 2.8 بلین ڈالر کی امداد کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے 3.3 ملین افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2.8 بلین ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں 6 ہزارمائیں شہید،19 ہزار بچے یتیم ہوگئے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوتین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ کےنتیجے میں 6 ہزار ایسی خواتین شہید ہوئی ہیں جن کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ ان ماؤں کی شہادت سے 19 ​ہزار بچے یتیم اور بے سہارا ہوگئے ہیں۔

غزہ کا محاصرہ ناقابل تصور انسانی تباہی کا باعث بنا ہے: یواین اہلکار

یہ بات منگل کے روز جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں مصر کی مستقل نمائندگی کے زیراہتمام "مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یروشلم اور اسرائیل سمیت اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن کی انکوائری کی بریفنگ" کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں سامنے آئی۔

غزہ میں اسرائیلی حملے میں پولیس کے سات افسران شہید

غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مشرقی غزہ کی التفاح کالونی میں اسرائیلی قابض فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پولیس کےافسران سمیت کم سے کم سات اہلکار شہید ہوگئے۔

وحشیانہ ظلم وتشدد کے بعد 150 فلسطینیوں کی اسرائیلی زندانوں سے رہائی

اسرائیل قابض فوج نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران حراست میں لیے گئے 150 فلسطینی قیدیوں عقوبت خانوں میں اذیتوں کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کردیا، غزہ کی کراسنگ اتھارٹی نے الزام عائد کیا کہ ان قیدیوں کے ساتھ حراست میں منظم انداز میں بدسلوکی گئی تھی اور رہائی کے بعد وہ انتہائی تکلیف میں ہیں۔