یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

رفح سے 8 لاکھ فلسطینی مشکل انسانی حالات میں بے گھرہیں:اقوام متحدہ

مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینس لینڈ نے کہا ہے کہ "رفح کی صورت حال پہلے سے ہی محصور آبادی کے لیے انتہائی مایوس کن اور خطرناک ہوتی جا رہی ہے"۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں خون کی تازہ ہولی،106 شہید176 زخمی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف 10 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 106 شہیر شہید اور 176 زخمی ہوئے۔ شہداء اورزخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

نسل کشی کنونشن اسرائیل پر لاگو کرنے کے لیےکوششیں جاری رکھیں گے

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نیلیڈی پانڈور نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام پوری دنیا کے سامنے ایک حقیقت ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت میں 70 فلسطنجی شہید،110 زخمی

غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ حماس-اسرائیل جنگ کے سات ماہ سے زیادہ عرصے میں فلسطینی علاقے میں کم از کم 35456 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

قابض اسرائیل نے غزہ میں تین ہزار امدادی ٹرکوں کا داخلہ روک دیا

فلسطین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے 3000 امدادی ٹرکوں کے داخلے کو روکا ہے اور سیکڑوں بیماروں اور زخمیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے روک رکھا ہے۔رفح اور کارم ابوسالم کراسنگ مسلسل تیرہویں روز بھی بند ہے۔

رفح سے بے دخل 8 لاکھ افراد کےغیر محفوظ علاقوں میں ہیں: اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی آپریشن شروع ہونے کے بعد رفح سے اب تک 800000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں مگران کے پاس کوئی محفوظ مقام نہیں اور وہ ہر وقت خطرے میں ہیں۔

یورو میڈ: رفح کراسنگ کی بندش کے نتیجے میں درجنوں زخمی، بیمار جاں بحق

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ 7 مئی کو "اسرائیلی" قابض فوج کے قبضے میں آنے کے بعد غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان رفح لینڈ کراسنگ کی مسلسل بندش سے فلسطینی شہریوں کے لیے تباہ کن انسانی بحران کی سنگینی میں اضافہ ہوا ہے اور سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی نسل کشی میں اضافہ ہوا ہے۔

غزہ میں معصوم لوگوں کا کشت وخون جاری، مزید 83 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کا کشت وخون جاری ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 83 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جب کہ 105 شہری شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔

امداد کے حصول کے لیے جمع فلسطینیوں کا تازہ قتل عام45 شہید اورزخمی

غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں آج ہفتے کو 15 سے زائد شہری شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

جنین بٹالین کا ایک کمانڈر قابض فوج کی بمباری سے شہید

فلسطینی وزارت صحت نےبتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنین بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے۔