سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غزہ میں خون کی تازہ ہولی،106 شہید176 زخمی

پیر 20-مئی-2024

گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف 10 قتلعام کیے جس کے نتیجے میں 106 شہیر شہید اور 176 زخمی ہوئے۔ شہداء اورزخمیوں میں زیادہتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف10 قتل عام کیے جن میں 106 شہید اور 176 زخمی ہیں۔ زخمیوں کو غزہ کے مختلفہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی رپورٹ میں بتایا کہ شہداء اور زخمیوں کی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر ہے اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

اس طرح گزشتہاکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 35562 شہید اور 79652 زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت نے شہداءاور لاپتہ افراد کے لواحقین سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشنکر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیاجا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی