یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

کیا اسرائیل صلیبیوں کے نقش قدم پر چل رہا ہے؟: ڈیوڈ ہرسٹ

کیا اسرائیل صلیبیوں کے نقش قدم پر چل رہا ہے؟ اس عنوان کے تحت برطانوی صحافی ڈیوڈ ہرسٹ نے مڈل ایسٹ آئی نیوز ویب سائٹ پر ایک طویل مضمون لکھا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف ریاست کی جنگوں کا موازنہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی صلیبی جنگوں سے کیا، جو تقریباً دو صدیوں 1099 سے 1291ء تک جاری رہیں۔

غزہ پر بے گھر افراد پر بمباری میں 32 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

اسرائیلی فوج نےغزہ کے نصیرات کے علاقے میں کیمپ 2 میں واقع "السردی" مڈل اسکول کی عمارت کو براہ راست میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

الاقصیٰ ہسپتال میں زخمیوں کے داخلے اور علاج کی گنجائش ختم

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ "غزہ شہر کے جنوب میں واقع دیر البلح گورنری میں شہدائے الاقصیٰ ہسپتال واحد طبی مرکز ہے جو اس وقت تقریباً 10 لاکھ افراد کو صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے"۔

غزہ میں زندگی کی بقاء ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے:اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ایندھن کی کمی کی وجہ سے پانی صاف کرنے والے اہم پلانٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ میں قتل عام کے لیےکواڈ کاپٹر طیارے استعمال کررہی ہے

انسانی حقوق گروپ ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا ہے کہ کہ اس کی ٹیموں نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ اور چھوٹے ڈرونز سے دھماکہ خیز بم گرانے کے ذریعے قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ان چھوٹے ڈرونز کو جنہیں مہلک حملوں کے لیے استعمال کیا گیا کو "کواڈ کاپٹرز" کہا جاتا ہے۔

دیر البلاح میں قتل عام: اسرائیلی بمباری سے 8 پولیس اہلکار شہید

غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک مرکز کے قریب اسرائیلی بمباری میں 8 فلسطینی پولیس اہلکار شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

سات اکتوبر سے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد9025 ہوگئی

گذشتہ رات اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں 22 فلسطینیوں کی گرفتاری کے بعد 7 اکتوبر سے کل منگل تک مقبوضہ مغربی کنارے سے حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد بڑھ کر 9025 ہو گئی۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری،مزید 71 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 7 قتل عام کیے، جن میں 71 شہری شہید اور 182 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے۔

پانچ عرب ممالک کا غزہ کے خلاف جارحیت فوری بند کرانے کا مطالبہ

کل سوموار کے روز اردن، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران قاہرہ، دوحہ اور واشنگٹن کی طرف سے ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا تاکہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 36 ہزار 479 شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید اور 150 زخمی ہوئے۔