یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

اسرائیلی فوج کا النصیرات میں وحشیانہ قتل عام،210 شہید، 400 زخمی

آج ہفتے کے روز اسرائیلی قابض فوج نے امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت اور مدد سے شروع کی گئی جارحیت میں تازہ قتل عام کیا ہے جس میں مزید سیکڑوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

’اونروا‘ ہیڈ کوارٹرز پر مسلسل اسرائیلی بمباری جنگی جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صہیونی ریاست کی طرف سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ہیڈکوارٹرز اور اسکولوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔

فلسطینی بچوں کے قتل عام پراسرائیل اقوام متحدہ میں بلیک لسٹ

اقوام متحدہ نے غزہ میں فلسطینی بچوں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرنام نہاد صہیونی ریاست کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا۔

جنین میں اسرائیلی بربریت میں مزید 3 فلسطینی شہید

جمعرات کے روز جنین شہر اور اس کے کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی بربریت میں تین فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ میں کشت وخون کا سلسلہ جاری، مزید 77 فلسطینی شہید

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے جن میں 77 شہری شہید اور 221 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

مجھے دکھ ہےکہ ہم غزہ میں اپنے ملازمین کی حفاظت میں ناکام ہیں:گویریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے "گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اقوام متحدہ غزہ میں اپنے ملازمین کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے۔"

غزہ: نصیرات کے میئر ایاد مغاری صہیونی بمباری میں شہید

جمعرات/جمعہ کی آدھی رات کو قابض اسرائیلی فوج نے نصیرات کے میئر ڈاکٹر ایاد مغاری ابو بلال کو ایک غدارانہ فضائی حملے میں شہید کر دیا۔ انہیں براہ راست اس وقت نشانہ بنایا جب وہ میونسپل سہولیات میں اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے۔

’اونروا‘نے غزہ میں ہیضے کی ممکنہ وباء سے خبردار کردیا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینو’اونروا‘ نے خبردار کیا ہے کہ "صاف پانی کی کمی اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے"۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت میں مزید 68 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 6 قتل عام کیے، جن میں 68 شہری شہید اور 235 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

سپین نسل کشی مقدمے میں اسرائیل کے خلاف فریق بنے گا

یورپی یونین کے رکن سپین نے بھی اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ شریک مقدمہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپین کی طرف سے اس امر کا باقاعدہ اعلان جمعرات کے روز کیا گیا ہے