یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

قابض کا یورپی ہسپتال خالی کرنے کا حکم،نیا انسانی المیہ رونما ہوگا

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج غزہ کی پٹی کے یورپی ہسپتال اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق میں سینکڑوں طبی ٹیموں کو ہسپتال سے باہر نکلنے اور ہسپتال چھوڑنے پر مجبور کرنے کے احکامات اور نقشے جاری کر کے ایک تاریخی جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 37900 تک پہنچ گئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے "غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 شہید اور 91 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کو بھوکا پیاسا مارا جاتا ہے: ڈاکٹرابوسلمیہ

غزہ میں قائم الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے آج سوموار کی صبح اسرائیلی جیلوں میں رہائی کے بعد کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی حالت انتہائی افسوسناک اور ناگفتہ بہ ہے۔ قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بھوکا اور پیاسا رکھا جاتا ہے۔

ٓکسیجن ختم، غزہ میں ہسپتال 48 گھنٹے بعد بند ہوجائیں گے:وزارت صحت

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نےخبردار کیا ہے کہ "مجرمانہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں درکار ایندھن کی کمی کے نتیجے میں پوری پٹی میں باقی ہسپتال اور آکسیجن اسٹیشن 48 گھنٹوں کے اندر کام کرنا بند کر دیں گے"۔

غزہ میں قابض فوج نے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا؟

کل اتوار کو الجزیرہ ٹی وی کی طرف سے حاصل کردہ نئی خصوصی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران فلسطینی شہری قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

غزہ میں نسل کشی جاری، مزید 40 فلسطینی شہید، 224 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن میں 40 فلسطینی شہید اور 224 زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے مشرقی غزہ میں 60 ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا

اقوام متحدہ کےرابطہ دفتر برائے انسانی امور ’اوچا‘ نے غزہ شہر کے مشرق کے علاقوں سے نقل مکانی کے نئے واقعات کے لرزہ خیز واقعات کا انکشاف کیا ہے۔

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کا جنگی جنون جاری، مزید 47 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن میں 47 شہری شہید اور 52 زخمیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

’ہماری پناہ گاہوں پر اسرائیلی بمباری میں 508 فلسطینی شہید ہوئے‘اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی قابض ریاست کے طرف سے مسلط کی گی جنگ کے آغاز سے اب تک ایجنسی کی پناہ گاہوں میں رہائش پذیر 508 بے گھر افراد شہید اور 1559 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

الٹے لٹکائے جانے فلسطینی قیدی اسرائیلی عقوبت خانے میں شہید

غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی جسے ہی حال ہی میں ’سدی تیمان‘ نامی ایک بدنام زمانہ عقوبت خانے سے رہاکیا گیا تھا نے حراستی کیمپ میں قیدیوں پر بدترین تشدد اور اذیتیں دے کرانہیں شہید کیے جانےکےدلخراش واقعات کا انکشاف کیا ہے۔غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی جسے ہی حال ہی میں ’سدی تیمان‘ نامی ایک بدنام زمانہ عقوبت خانے سے رہاکیا گیا تھا نے حراستی کیمپ میں قیدیوں پر بدترین تشدد اور اذیتیں دے کرانہیں شہید کیے جانےکےدلخراش واقعات کا انکشاف کیا ہے۔