جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

قابض فوج الامل ہسپتال کے ڈائریکٹرز کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا

فلسطینی ہلال احمرسوسائٹی کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے خان یونس کے ہلال احمر کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن اور الامل ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر القدرہ اور ہسپتال کے انتظامی ڈائریکٹر مہر عطا اللہ کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی جنگ نے غزہ کے 17 ہزار بچوں کو والدین سے محروم کردیا

اقوام متحدہ کے بچوں کےادارے (یونیسیف) نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال سات اکتوبر سے جاری صہیونی جارحیت کے دوران غزہ میں تقریباً 17000 بچے اپنے والدین سے محروم ہوگئے ہیں۔

’اسرائیلی جلاد پانی زمین پرپھینک دیتے اور کہتے اب اسے پیو‘

اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے حال ہی میں رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں نے اپنے ساتھ برتے گئے ناروا سلوک اور ظلم و تشدد کے لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

اسرائیل عالمی عدالت کے فیصلوں کونظرانداز کرکے قتل عام کررہا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا کے ایک اسکول میں شہریوں کو قتل کرنے کے اسرائیلی قابض فوج کے بھیانک جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں 16 قتل عام، شہری 150 شہید

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16 قتل عام کیے ہیں، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 افراد شہید اور 313 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج الامل ہسپتال میں ایک نئے قتل عام کی تیاری کررہی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے خبردار کیا کہ "اسرائیلی" قابض افواج خان یونس میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی عمارت اور الامل ہسپتال کے صحن پر دھاوا بولنے کے بعد ایک نیا قتل عام کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل ہفتے کو دُنیا کے متعدد شہروں اور دارالحکومتوں میں کئی بڑے مظاہرے ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی میں 25105 شہید،62681 زخمی ہوچکے

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 15 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 178 شہید اور 293 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی جنگ کی وجہ سے غزہ میں "ہیپاٹائٹس” کی وبا کاخطرہ

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ اور نقل مکانی کی وجہ سے زیادہ بھیڑ اور کم سطح کے حفظان صحت کے نتیجے میں "ہیپاٹائٹس اے" کے پھیلاؤ سے خبردار کیا ہے۔

غرب اردن: طولکرم میں اسرائیلی بربریت میں مزید چار فلسطینی شہید

مغربی کنارے کےشمالی شہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے۔