سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں 16 قتل عام، شہری 150 شہید

بدھ 31-جنوری-2024

 

غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف 16 قتل عام کیے ہیں، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 افراد شہید اور 313زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت کےمطابق اسرائیلی بمباری میں کئی شہری گھروں کے ملبے تلے دب گئے اور کئی زخمی اورشہید سڑکوں پر پڑے ہیں جن تک طبی عملے اور ایمبولینسوں کو جانے اور ان کی مدد کیاجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

 

وزارت صحت کےمطابق اسرائیلی فابض فوج کی سات اکتوبر 2023ء سے جاری جارحیت کے نتیجے میں اب تک 26900 شہید اور65949 زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی