جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں اسرائیلی بربریت میں 170 فلسطینی شہید،200 سے زائد زخمی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں تازہ جارحیت اور وحشیانہ بمباری میں 170 فلسطینیوں کو شہید اور 200 سے زاید کو زخمی کردیا ہے۔ شہداء اور زخمیوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

رفح پر جارحیت اسرائیل کی خود کشی ثابت ہوگی: محمد نزال

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال نے کہا ہے کہ قاہرہ میں جماعت کے وفد اور مصری اور قطری ثالثوں کے درمیان گہرائی سے بات چیت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا وفد جمعہ کی شام اسرائیلی انٹیلی جنس (موساد) اور جنرل سکیورٹی (شین بیت) کے عہدیداروں کی مصرآمد سے قبل وہاں سے دوحا کے لیے روانہ ہوگیا۔

تباہی کےباوجود غزہ میں العودہ ہسپتال میں مریضوں کا علاج شروع

شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں واقع تل الزعتر کے علاقے میں العودہ ہسپتال اسرائیلی بمباری سے متاثرہونے کے باوجود بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔ہسپتال کے کچھ حصوں کی مکمل تباہی کے باوجود فلسطینی طبی عملے نے نا مساعد حالات میں مریضوں کا علاج شروع کردیا ہے۔

غزہ میں مزید 16 اجتماعی قتل عام، 117 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 16 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں 117 شہید اور 152 زخمی ہوئے ہیں۔

نیتن یاہوکی جنگی مشین کی مدد کرنےوالے کیسے روس کی مذمت کرسکتے ہیں

​امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے سوال کیا کہ ان کا ملک نیتن یاہو کی جنگی مشین کی مالی معاونت کرتے ہوئے یوکرین پر روسی بمباری کی مذمت کیسے کر سکتا ہے؟​

اسرائیلی بربریت، مدد کے لیے فریاد کرتی چھ سالہ بچی خاندان سمیت شہید

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشت اور بربریت کے مظاہر جاری ہیں۔

52 ممالک "عالمی عدالت ” میں اسرائیل کے خلاف بیان دیں گے

عالمی عدالت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی طرز عمل کے قانونی نتائج پر سماعت کے دوران 52 ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیمیں اپنی رائے کا اظہار کریں گی۔

غزہ: اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 27708 شہید67147 زخمی

غزہ میں وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 27708 ہو گئی ہے اور 67147 زخمی ہو چکے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کا اپنے ڈائریکٹرکی شہادت پر گہرے صدمےکا اظہار

مرکزاطلاعات فلسطین کے عربی سیکشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رزق غرابلی کی اسرائیلی بمباری میں شہادت کے بعد مرکز نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک سوچا سمجھا قتل قرار دیا۔

امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بمباری میں چھ پولیس اہلکار شہید

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں منگل کی شام چھ فلسطینی پولیس اہلکار اس وقت شہید ہوگئے جب اسرائیلی قابض فوج نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔