یکشنبه 12/ژانویه/2025

تباہی کےباوجود غزہ میں العودہ ہسپتال میں مریضوں کا علاج شروع

اتوار 11-فروری-2024

 

شمالی غزہ کی پٹیمیں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں واقع تل الزعتر کے علاقے میں العودہ ہسپتالاسرائیلی بمباری سے متاثرہونے کے باوجود بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ہسپتال کے کچھحصوں کی مکمل تباہی کے باوجود فلسطینی طبی عملے نے نا مساعد حالات میں مریضوں کاعلاج شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہاسرائیلی فوج نے العودہ ہسپتال کا 18 دنمسلسل محاصرہ جاری رکھا اور اس دوران ہسپتال پر شدید بمباری کی جاتی رہی۔

 

فلسطینی ہسپتالجنگ کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے جن سخت حالات سے گذر رہا ہے اس کی روشنی میں مریضوںاور زخمیوں کو 50 فیصد صلاحیت پر طبی خدمات فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے تاہمعملے کو طبی آلات اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

 

ڈاکٹر محمد صالحنے ہسپتال میں کام کرتے ہوئے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ "گذشتہ 5 دسمبر سے18 دنوں تک جاری رہنے والے محاصرے کے خاتمے کے بعد، ہسپتال میں مریضوں کے علاجمعالجے کا کام شروع ہوگیا ہے تاہم ہسپتال فی الحال 50 فی صد علاج کی سروسز فراہم کررہا ہے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "محاصرے کے دوران اسرائیلی اسنائپرز کی طرف سے گولی لگنے کے خوف سےہسپتال کی راہداریوں کے اندر ہماری نقل و حرکت بہت محدود تھی اور ہم ایمبولینسوں،زخمیوں اور بیماروں  کو ہسپتال منتقل کرنےسے قاصر تھے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ”محاصرے کے دوران اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میںعمارت کے اندر موجود تین کارکن ہل شہید ور تیسری اور چوتھی منزل تباہ ہو گئی تھی”۔

مختصر لنک:

کاپی