جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ پر قابض اسرائیلی جارحیت، 28 ہزار 663 شہید، 68 ہزار 395 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی" قابض نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 قتل عام کیے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87 شہید اور 104 زخمی ہوئے۔

’عالم اسلام اور زندہ ضمیر دنیا اسرائیلی ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو‘

فلسطینی دھڑوں نے عرب اور اسلامی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بربریت اور جارحیت کو روکنے اور دشمن کے منصوبوں کوناکام بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر فوری طور پرعوامی اور سیاسی دباؤ کو بہ طور ہتھیاراستعمال کریں۔

رفح میں فوجی حملہ شروع ہو چکا ہے،نسل کشی جاری ہے:یورو میڈ

انسانی حقوق کی تنظیم ’یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے بدھ کے روز جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر اسرائیلی فوجی حملہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ انسانی حقوق گروپ نے کہا کہ نسل کشی کا جرم شروع کردیا گیا ہے۔رفح کے عوام کا دانہ پانی بندکردیا گیا ہے اور شہری فاقہ کشی شکار اور علاج کی ادنیٰ سہولت سے بھی محروم کردیے گئے ہیں۔

عالمی برادری ناصر ہسپتال میں ہولناک قتل عام روکے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے خبردارکیا ہے کہ اسرائیلی فاسشٹ دہشت گرد فوج غزہ کے خان یونس کے علاقے میں موجودناصر ہسپتال پر فوج کشی کی تیاری کررہی ہے۔ عالمی برادری ناصر ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی رکوائے۔

رفح پر حملہ کیا تو ناقابل تصور تباہی ہوگی:عالمی ادارہ صحت

غزہ اور مغربی کنارے میں عالمی ادارہ صحت کے مندوب رچرڈ پیپر کارن نے کہا ​ہے کہ "جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر اسرائیلی فوجی حملہ ایک ناقابل تصور تباہی کا باعث بنے گا"

غزہ میں مزید 16 نئے قتل عام،اور شہدا کی تعداد 28473 ہو گئی

اسرائیلی قابض فوج مسلسل 130ویں روز بھی فلسطینی خاندانوں کے خلاف قتل عام، جنگی جرائم اور 2006 سے محصور غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

برطانیہ کو غزہ کے قتل عام پر شرم آنی چاہیے: سکاٹش وزیر اعظم

سکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے منظم قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئےبرطانیہ کی مجرمانہ خاموشی پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کی رفح پر چڑھائی، جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رجوع

​جنوبی افریقہ نے منگل کے روز بین الاقوامی عدالت انصاف سے ایک بار پھر رجوع کر کے اسرائیلی کی فوج کی رفح میں جارحیت سے شہریوں کے غیر معمولی جانی نقصان کے بارے میں سوال اٹھا دیا ہے۔​

چین کا اسرائیل سے رفح میں اپنی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

چین نے قابض اسرائیلی ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے خلاف جلد از جلد اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے اور مزید شدید انسانی تباہی کو روکے۔

1.7 ملین فلسطینیوں کی جبری بے دخلی "غیر قانونی”ہے:ایچ آرڈبلیو

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا کہ اسرائیل 1.7 ملین فلسطینیوں کو ​جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر رفح میں بے گھر کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ یہ ایک "غیر قانونی ​اقدام ہے اور اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔