چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی بربریت

اسرائیل نےغزہ میں قیامت ڈھادی،ہر سو لاشوں کے ڈھیر، زخمیوں کی اہ وزاری

​غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت آج ​منگل کو مسلسل 60 ویں دن میں داخل ہو گئی۔ آج بھی صہیونی دشمن فوج کے چھاپوں اور بمباری کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ خان یونس اور جبالیہ کے رہائشیوں کو ایک سخت رات کا سامنا کرنا پڑا، جس میں قابض افواج نے بمباری، فائر بیلٹ، اور گولہ باری کو مزید تیز کر دیا ہے۔​

کراچی: عظیم الشان جلوس میں لاکھوں افراد کا فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کی جانب سے 29 نومبر کو ’فسلطینی عوام کے ساتھ یکجہتی‘ کے دن پر کراچی میں فلسطین یکجہتی کمیٹی نے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔

اسرائیل نےغزہ میں ہزاروں تاریخی دستاویزات وآثار قدیمہ تباہ کردیے

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی وحشت وبربریت میں شجروحجر، انسان ، حیوان کوئی بھی محفوظ نہیں۔

غزہ میں ملبے تلے سے 160 فلسطینی شہدا کی لاشیں برآمد

غزہ کی پٹی میں ریسکیو اور ایمبولینس کے عملے اور رضاکاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے اور سڑکوں اور گلیوں سے 160 شہداء کو نکالا، جس سے گذشتہ اکتوبر کی 7 تاریخ کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد15000 سے زائد ہوگئی ہے جن میں 6150 سے زائد بچے اور 4 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

غزہ ہولوکاسٹ کا 48 واں دن، نسل کشی اور اجتماعی قتل وغارت گری جاری

صیہونی قابض افواج نے مسلسل 48ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں اپنا خونی ہولوکاسٹ جاری رکھا ہوا ہے جس میں مزید بمباری میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے 1340 اجتماعی قتل، شہداء کی تعداد13300 ہوگئی

فلسطین میں سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جن میں 5500 سے زائد بچے اور(3500 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی وارننگ کے بعد الشفاء ہسپتال خالی کردیا گیا

ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جنگ جاری رہی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنی فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئی ہیں اور وہ روزانہ حماس تحریک سے تعلق رکھنے والے مزید انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ جب کہ اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان فلسطینی عوام کو ہوا ہے، جن کے پاس زندگی کی بنیادی ضروریات تک نہیں ہیں، جب کہ جنگ بندی کے لیے کوئی امید کی کوئی علامت دکھائی نہیں دیتی۔

اسرائیلی فوج غزہ کےالشفا ہسپتال میں داخل، مزید قتل عام، گرفتاریاں

بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشفاء میڈیکل کمپلیکس کا محاصرہ کرنے اور گذشتہ چھ دنوں کے دوران بار بار بمباری کرنے کے بعد اس پر دھاوا بول دیا۔ قابض فوج کی بھاری نفری ہسپتال کے اندر داخل ہوگئی ہے جہاں مزید قتل عام کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں 150 شہداء کی اجتماعی قبر

آج بہ روز منگل غزہ کی پٹی میں الشفا میڈیکل کمپلیکس میں طبی ٹیموں نے غزہ ہسپتال میں موجود تقریباً 150 شہداء کی لاشوں کو دفنانے کے لیے اجتماعی قبر کھودنا شروع کی، جو مسلسل چوتھے روز بھی سخت محاصرے اور بمباری کی زد میں ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ کے 39 واں دن، نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

صیہونی قابض فوج نے کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلسل 39ویں روز بھی خونی ہولوکاسٹ کا جاری رکھے ہوئے۔