جمعه 15/نوامبر/2024

اساتذہ

غرب اردن میں اشتیہ حکومت کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال

کل جُمعہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں یونیفائیڈ ٹیچرز موومنٹ نے وزیر اعظم محمد اشتیہ کی سربراہی میں حکومت کے خلاف احتجاج کو مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان کے دیرینہ اور اصولی مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں وہ نئے تعلیمی سال میں اسکول نہیں کھولیں گے۔

فلسطینی اساتذہ کی اپنےحقوق کے لیے ہڑتال دسویں ہفتے میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں اسکولوں کے اساتذہ کی طرف سے اپنے اصولی مطالبات کے لیے شروع کی گئی ہڑتال دسویں ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اساتذہ کی ہڑتال سبوتاژ کرنے میں ناکام

فلسطین میں متحدہ اساتذہ تحریک 2022 کے رکن یوسف جحا نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ اساتذہ کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے مساجد کے پلیٹ فارم سمیت مختلف طریقے استعمال کرکے شہریوں اور طلبہ کو دھوکہ دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

فلسطینی اساتذہ کے دن کے سلسلے میں حماس کی طرف سے غر معمولی پذیرائی

حماس نے غزہ میں بطور استاد اور معلم کردار اد کرنے والے سبھی خواتین و حضرات کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو نئی نسل کو زیور تعلیم کے ساتھ ساتھ جذبہ حریت سے نواز رہے ہیں اور فلسطینی سر زمین سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے انتہائی قیمیتی کردار ادا کر رہے ہیں۔

عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، غرب اردن سے 17 فلسطینی اساتذہ گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی حکام نے تازہ کریک ڈاؤن کے دوران 17 اساتذہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ہزاروں اساتذہ کو نوٹس

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسکولوں کے اساتذہ کی طرف سے فلسطینی اپنے حقوق کے لیے شروع کی گئی حالیہ تحریک کچلنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت محکمہ تعلیم کی طرف سے چھ ہزار اساتذہ اور اسکولوں کے پرنسپلز صاحبان کو احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے پر انتباہی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ان نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ فلسطینی اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے باز رہیں ورنہ انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

دو فلسطینی اساتذہ بنا کسی جرم فلسطینی اتھارٹی کی قید میں!

مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی سیکیورٹی اداروں نے الخلیل کے قصبے دورا سے تعلق رکھنے والے دو ٹیچروں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔