جمعه 15/نوامبر/2024

احمد بحر

غزہ: اسرائیلی بمباری میں فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکراحمد بحر شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

مسجد اقصیٰ جنگ کا عنوان، اس کی ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے:بحر

فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائم مقام اسپیکر احمد بحر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ قابض اسرائیل کے خلاف جدوجہد کا عنوان اور مسلمانوں کے لیے خالص مذہبی علامت ہے۔ اس کے ایک انچ پر بھی قبضے کا کوئی جواز نہیں اور فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی۔

یہودیوں کے دھاوے مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کی مکمل بالادستی کی سازش

فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائم مقام اسپیکر احمد بحر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی دراندازی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسجد کو زمانی اور مقامی طور پر تقسیم کرکے اس پر مکمل اسرائیلی کنٹرول مسلط کر دیا جائے۔ انہوں نےخبردار کیا کہ اگر قبلہ اول پر مکمل خود مختاری مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ آتش فشاں بن کر پھٹ جائے گا۔

احمد بحر کی اردنی اورلبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکروں سے ٹیلیفون پر بات چیت

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحرنے گذشتہ روز لبنانی اور اردنی پارلیمنٹ کے اسپیکروں سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں غزہ کی پٹی اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

فلسطینیوں کا ٹرائل روکنے کے لیے سعودی مجلس شوریٰ سے مداخلت کا مطالبہ

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے سعودی عرب میں بزرگ فلسطینی رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری سمیت دیگر درجنوں فلسطینیوں کے ٹرائل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں‌نے سعودی عرب کی مجلس شوریٰ‌سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی جیلوں میں قید فلسطینیوں کا ظالمانہ ٹرائل روکنے کے لیے مداخلت کرے اور زیر حراست فلسطینیوں کی رہائی کے لیے اقدمات کرے۔

فلسطینی نائب اسپیکر پارلیمان احمد بحر کی اہلیہ کرونا سے انتقال کر گئیں

گذشتہ روز فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کی اہلیہ کرونا کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئیں۔

امریکا اسرائیل کہلئے عرب ممالک کو ایک دوسرے سے لڑانا چاہتا ہے: بحر

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں مصالحتی عمل متاثر ہے۔

فلسطینی قیادت کے معنوی قتل کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے:احمد بحر

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی قیادت کے خلاف جاری منفی اور اشتعال انگیز صہیونی مہم کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے پرزور دیا ہے۔ ان کا کہناہےکہ اسرائیلی حکام سینیر رہنما الشیخ حسن یوسف کا معنوی قتل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے خاندان کو بدنام کرکے فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور مزاحمت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جرمن پارلیمنٹ میں ‘BDS ‘ کی مذمت ظالمانہ اقدام ہے:احمد بحر

فلسطینی پارلیمنٹ کےڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے جرمن پارلیمنٹ میں اسرائیل کے عالمی بائیکاٹ کی تحریک کی مذمت میں قرارداد منظور کیے جانے کی قرارداد پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس تحریک صہیونی ریاست کے جرائم کوبے نقاب کرنے اوراسرائیل میں سرمایہ کاری کی روک تھام کے لیے سرگرم ہے۔ اس تحریک کی مذمت میں جرمنی کی پارلیمنٹ میں قرارداد سنگین جرم ہے۔

واپسی کا مارچ آزادی کے راستے کی حکمت عملی ہے: بحر

فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر احمد بحر نے کہا کہ غزہ میں واپسی کے مارچ کی ریلیاں آزادی کے راستے کی حکمت عملی ہے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین احتجاج جاری رکھیں۔