چهارشنبه 30/آوریل/2025

ابو عبیدہ

4 دن کے اندر 71 گاڑیاں تباہ، 16 صہیونی فوجی ہلاک کردیے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کل سوموار کی شام کہا ہے کہ "القسام کے مزاحمت کار پچھلے چار دنوں کے دوران 71 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں"۔

غزہ میں دشمن کی 825 گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردیے:ابو عبیدہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعرات کی شام ایک آڈیو تقریر میں کہا کہ سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کی جنگ شروع ہونے کے 83 دن بعد سے ہمارے مجاھدین بہادری اور جانثاری کےساتھ قابض دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کررہے ہیں۔

غزہ میں تین روز میں 19 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 41 گاڑیاں تباہ کیں

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں لڑائی میں 19 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

غزہ کودشمن کا قبرستان بنا دیا، 720 فوجی گاڑیاں تباہ،سیکڑوں فوجی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی قابض فوج کا قبرستان بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بری دراندازی شروع ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کی 720 گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردیے گئے ہیں اور سیکڑوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے۔

تین روز میں غزہ میں 25 صہیونی فوجی قتل، 41 گاڑیاں تباہ کیں:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کل بدھ کی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ القسام کےمجاھدین گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ میں گھسنے والی اسرائیلی فوج کی 41 گاڑیوں ، ٹینکوں اور دیگر جنگی مشینری کو تباہ اور 25 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

غزہ قابض فوج کا قبرستان بنا دیا،180 ٹینک، گاڑیاں تباہ، سیکڑوں ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاھدین نے غزہ کوقابض اسرائیلی فوج کے لیے قبرستان بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دس روز میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی 180 گاڑیاں، ٹینک اور فوجی کیریئر تباہ کردیے اورسیکڑوں فوجیوں کو جھنم رسید کردیا گیا ہے۔

شمالی غزہ میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج میں جھڑپوں کی اطلاعات

منگل کو غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں کئی علاقوں میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان عارضی جنگ بندی کے دوران ہونے والی خلاف ورزیوں کے جلو میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزی کے نتیجے میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

صہیونی ریاست کے ناپاک وجود کا نام ونشان مٹانے کا وقت آچکا: ابو عبیدہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ناپاک وجود کا نام ونشان مٹانے کا وقت آچکا ہے۔

"کاغذی شیر” ٹوٹ رہا ہے: ابو عبیدہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی کاغذی شیر بکھر رہا ہے۔

قابض ریاست کو قیدیوں کے تبادلے میں ہچکچہاٹ کی پالیسی پچھتانا پڑے گا

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے ایک انٹرویو کے دوران خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں قید فلسطینیوں کو بدلے میں رہا کرنے میں ہچکچاہٹ دکھانے پر کل افسوس کرنا پڑے گا۔ ترجمان کا یہ انٹرویو مرکز اطلاعات فلسطینی نے شائع کیا ہے۔