شنبه 11/ژانویه/2025

صہیونی ریاست کے ناپاک وجود کا نام ونشان مٹانے کا وقت آچکا: ابو عبیدہ

بدھ 1-نومبر-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ناپاکوجود کا نام ونشان مٹانے کا وقت آچکا ہے۔

 

القسام بریگیڈ کےترجمان نے کہا کہ غزہ کی سرزمین قابض دشمن کی فوج کا قبرستان بنے گا۔

 

القسام بریگیڈزکے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ جبالیہ کیمپ میں شہید ہونے والوں کا خون اور زخمیوںکے زخم یاد رکھے جائیں گے، قتل عام رُکوانے کے لیے عرب اور مسلمان ممالک تاریخیاور فیصلہ کُن مؤقف اختیارکریں.

 

ابوعبیدہ کا کہناتھا کہ زمینی حملے کے جواب میں تمام محاذوں پر قابض اسرائیلی افواج سے لڑائی جاریہے.

 

انہوں نے کہا کہاب تک 22 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو ٹینک شکن ہتھیاروں سے تباہ کیا جا چکا ہے۔

 

ابوعبیدہ کا کہناتھا کہ غزہ دشمن کے سپاہیوں اور ان کی عسکری قیادت کا قبرستان بنے گا۔

 

ان کا مزید کہناتھا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی رہنما جنگ کے اختتام پر گھٹنے ٹیکیں گے، نیتن یاہوفخر کرتا ہے اس نے ایک خاتون قیدی کو رہا کرایا۔

 

نیتن یاہو کودوسرے قیدی کی رہائی کے لیے 20 سال درکار ہوں گے، آنے والے دنوں میں غیر ملکی شہریتکے حامل متعدد یرغمالیوں کو رہا کردیا جائے گا۔

 

القسام کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی ریاست کے نام نہادوزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی سیاست کا باب ختم ہونے والا ہے۔ فلسطینیوں کی آزادیکی صبح جلد طلوع ہوگی اور دشمن کو اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی